پاکستان کی معیشت بہتر ہونے لگی، ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، اسٹیٹ بینک

aahi11h3hh4.jpg


پاکستان کے خوشی کی خبر سامنے آگئی,پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطر ہ ٹل گیا,اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس ایف ای آر 30 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2024 میں 9.466 بلین ڈالر تک پہنچ گئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی شرح سود میں بھی اسٹیٹ بینک کی طرف سے 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی,اپریل 2020 کے بعد سب سے نمایاں کمی ہے.

ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام دکھائی دے رہا ہے, حالات خاص طور پر ملک کی معاشی حالت میں نمایاں طور پر بہتری آرہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں وفاقی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی جو یقینی طور پر پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے,جو 28 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے, ملک کے مثبت اقتصادی اشاروں میں مزید اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کی افراط زر کی شرح کم ہو کر 9.6% ہو گئی۔ جولائی میں 11.1% سے بھی کم ہو گئی اور اکتوبر 2021 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ جس میں 7 بلین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر بات چیت ہو گی,

گزشتہ چند ماہ سے سامنے آنے والے بہت سے مثبت معاشی اشارے واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں پاکستان نے خطے میں ایک مستحکم معیشت بننے کا آغاز کرچکا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan’s economy is not getting better.The country is bankrupt.It can’t survive without loans.GDP growth is the lowest for many years.Inflation is the highest in history of Pakistan.Corrupt officials are paid to issue false statement.Pakistan is not in danger of default doesn’t mean the economy is growing.