پاکستان کی فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے اہم مطالبہ

FMcN3351DW.jpg


اسلام آباد: پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت کی ایکسپورٹ کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے اہم مطالبات سامنے آ گئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر انوشے رحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ اس وقت 40 کروڑ ڈالر تک محدود ہے، جب کہ بھارت کی فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ 32 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس پر سینیٹر انوشے رحمان نے سوال کیا کہ کس قسم کی فوری سپورٹ فراہم کی جائے تو پاکستان کی فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ بڑھ سکتی ہے؟

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے نے جواب دیا کہ اگر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) سے فارما ایکسل ماڈل کے تحت ضروری مدد فراہم کی جائے تو ایکسپورٹ 4 سے 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

چیئرپرسن کمیٹی انوشے رحمان نے اس پر سوال کیا کہ "فارما ایکسل ماڈل" کیا ہے؟ تو نمائندے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کے تحت بین الاقوامی ریگولیٹرز سے مذاکرات کیے جاتے ہیں، تاکہ پاکستانی کمپنیوں کو عالمی سطح پر رجسٹریشن اور تسلیم شدہ معیار کی فراہمی میں سہولت ملے۔

نمائندے نے مزید کہا کہ بھارت کی 200 کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ پاکستان کی صرف 7 سے 8 کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کی ضرورت ہے، اور ملک میں مزید پلانٹس کے قیام سے اس صنعت کو مزید تقویت ملے گی۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اقدامات کریں تو پاکستان فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے، جس سے ملک کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan will struggle to increase exports of it’s pharmaceutical products to $1 billion.There is no chance of $5 billion exports.Pakistanis keep giving examples of Indian pharmaceutical and software exports.India is successful because it has better planning,large number of well educated people in scientific fields and financial muscle.Pakistanis can talk only.There is no long term planning.Education esp in STEM subjects is not a priority in Pakistan.