پاکستان کی آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکیلئے قرض کی درخواست

IMF.jpg


اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 1 سے 1.5 ارب ڈالر کے قرض کی درخواست کر دی ہے۔

پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری 2025 کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا یہ مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہے گا اور اس دوران پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور متعلقہ خطرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کو اس مد میں 1 سے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی، جس کی پہلی قسط میں 27 ستمبر کو اسٹیٹ بینک کو 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ملے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
IMF should not give a dime to these thieves. They should make any loan conditional to calling of a new election in 90 days under the supervision of the UN and other international agencies.
 

Back
Top