پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بیان کا مقصد پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرانا تھا

_93952132_gettyimages-630939210.jpg
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گذشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزوں کی پابندی کا خیرمقدم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر چند صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ ہر سال اربوں روپے بیرون ملک علاج اور اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پیسہ کینسر کے علاج کے لیے بیرون ملک خرچ کیا جاتا ہے ان سے ہر سال پاکستان میں ایک ہسپتال قائم کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی صورت حال تعلیم کے شعبے میں ہے۔ پاکستانی طالب علم جو فیس بیرون ملک یونیورسٹیوں کو ادا کرتے ہیں، وہ پاکستان کے سالانہ تعلیمی بجٹ سے زیادہ ہے۔

ان کا اصرار تھا کہ اس سے اشرافیہ کو پاکستان پر توجہ دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ اس بات کا مقصد پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا، دوسروں پر انحصار ختم کرنا تھا۔

یہ معلوم نہیں کہ انھوں نے یہ بات کن اعداد و شمار کی بنیاد پر کی ہے۔ تاہم قوی امکان ہے کہ یہ بات انھوں نے تاثر کی بنیاد پر کی ہو گی۔ انھوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب امریکہ سے اسے نہ عسکری اور نہ ہی سویلین امداد ملتی تھی اور ملک اچھی ترقی کر رہا تھا۔

اس بارے میں انھوں نے ایران کی مثال دی۔ کڑی امریکی پابندیوں کے باوجود وہ آج پاکستان سے زیادہ مضبوط بن کر سامنے آیا ہے۔ وہاں تعلیم اور صحت کے شعبے زبردست ہیں۔

وہ یاد دلاتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب مشرق وسطیٰ سے نوجوان بڑی تعداد میں پڑھنے کے لیے پاکستان آتے تھے۔

ان کے مقابلے میں حزب اختلاف کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے پاکستانیوں پر کسی بھی ویزے کی پابندی کی شدید مخالفت کی ہے۔ بلاول زرداری نے امریکہ میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا کہ ایسے کسی بھی فیصلے سے مخاصمت میں اضافہ ہو گا۔

عمران خان کی توپوں کا رخ طویل عرصے سے چونکہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی جانب ہے لہٰذا ویزے پر پابندی کے اس بیان کا مرکز شریف خاندان ہی تھا جو اکثر علاج اور معائنے کے لیے بیرون ملک جاتے رہتا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ جب شریف خاندان پر بھی ویزے کی پابندی ہو گی تو وہ پاکستان پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جتنی توقع کر رہے تھے ٹرمپ اس سے زیادہ ناامید کیا ہے۔ صدارت سنبھالنے کے بعد جو وہ کر رہے ہیں وہ میری بھی توقعات سے زیادہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ اگر ان کی ٹرمپ سے ملاقات ہو تو وہ انھیں کیا مشورہ دیں گے، عمران خان نے کہا کہ توقع نہیں ہے کہ ان کی باتوں کا صدر ٹرمپ پر کوئی بھی اثر ہو گا۔

لیکن عمران خان نے ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے فیصلے پر کھل کر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفری پابندیاں غلط ہیں اور یہ فیصلہ نسل پرستی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور نفرتوں میں اضافہ کرے گا۔

عمران خان ہمیشہ مختلف اہم مسائل پر ایسی پوزیشن لیتے ہیں جو باقی مین سٹریم سے الگ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ان کے بیانات کو تسلیم کرنے پر فی الفور زیادہ لوگ تیار نہیں ہوتے، لیکن اس سے ان کا کہنا ہے کہ انہیں فرق نہیں پڑتا اور وہ اپنی سوچ پر قائم ہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-38867189
 

Qalandar

Chief Minister (5k+ posts)
:lol: :lol::lol::lol:

Bahanay na bana Imran Niazi kyunkeh sab nay teri asli shakal dekh li hai ganday Lahoriay.
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
For my knowlegde can anyone tell me if Pakistan can build communications satellites,cars and trucks(100% local),raiway engines and carriages,medical instruments(eg MRI machines,CT scanning machine,manufacture drugs(generic and others) vaccines,build tunnels,bridges,subways,Pcs and laptops etc etc.The list can go on and on.If Pakistan can't do this then our industrial base is very low.The only solution is to train thousands of engineers ,scientists and technicians.The roads should be a secondary priority.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جنہیں پاکستان سے مال لوٹ کر بیرون ملک بھیجنا ہے ان کا رونا دھونا بجا ہے
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کو ایک اھم بات ھر وقت زھن میں رکھنی چاھیے کھ وہ ایک ایسی قوم سے مخاتب ھیں جو پچھلے تیس سال سے اپنے بوکھے پیٹ ننگے سر کے زمیدار نواز شریف کو اس ملک کا لیڈر سمجھتی ھے.
 

فالتو

MPA (400+ posts)
بچے تیری بیوی پالتی ہے ، خود زکات پر گزارا کرتا ہے

پہلے خود تو پاؤں پر کھڑا ہو جا

 

Renegade

MPA (400+ posts)
اگر یہی بات ہوتی تو شمالی کوریا، جنوبی کوریا سے زیادہ ترقی یافتہ ہوتا.اس گلوبلائزیشن کے دور میں تنہایت نری تباہی ہے. عمران خان کے ایسے بیان کی وجہ فرسٹریشن ہے اور کچھ نہیں. یہ خود حکومت میں ہوتا تو کبھی ایسا بیان نہ دیتا
 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
atensari said:

عمران خان ہمیشہ مختلف اہم مسائل پر ایسی پوزیشن لیتے ہیں جو باقی مین سٹریم سے الگ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ان کے بیانات کو تسلیم کرنے پر فی الفور زیادہ لوگ تیار نہیں ہوتے، لیکن اس سے ان کا کہنا ہے کہ انہیں فرق نہیں پڑتا اور وہ اپنی سوچ پر قائم ہیں۔
جس دن عمران نے روایتی سیاستدانوں کی طرح بولنا شروع کیا سمجھ لو ۔ ۔ ۔ ۔ کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی امید کی آخری کرن بھی ختم ھو گئی
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
G haan jhoot aur bharkein h Pakistan k mazbooti k zamanat hein.


What happened to that missing coal? did it end up at raiwand or sold to endia?
How is your Panama case going?
What happened to Almeida, is he coming back to Pakistan ?

when is PM going to UK for his next heart checkup? before or after Panama case conclusion?
 

Back
Top