پاکستان کا پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ

tuk1hi1h.jpg

وزات داخلہ نے پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں وزارت داخلہ و ترکیہ کے سفیر نے سیکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان کے پولیس افسران کو ترکیہ بھیج کر پیشہ ورانہ تربیت دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ہمارے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، تجارتی و ثقافتی تعلقات ہیں جن کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے شہریوں کو 14 اگست سے بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں، اس اقدام سے ترکیہ کے لوگوں کو پاکستان آنے میں آسانی ہوگی، ترکیہ حکومت نے دعوت دی ہےجس کو قبول کرتے ہوئے اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، اس دورے میں باہمی اشتراک کو بڑھانے پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔

محسن نقوی نے ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اس ضمن میں ایک معاہدہ ہوگا جس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ویسے پنجاب اور سندھ پولیس کو تربیت کے لئے اسرایل بھیجو کیونکہ ان دونوں کو پیٹرن بھی ہمارے جرنیلوں والے وار کرائم کا ہے جنہوں نے امریکہ میں اسرائیلی افسروں سے کورس کے دوران وار کرائم کی ٹریننگ لی ہے اور اسے بڑی مہارت سے بلڈی سویلین کے خلاف استعمال کرکے امریکہ اور اسرایل کے مفادات پورے کر رہے ہیں
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ploice kay kaam mein madakhlat khatam kar do police theek ho jay gi, warna in ko farishto se bhi training dilwa di jay ye theek nahi hongey
 
exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے پنجاب اور سندھ پولیس کو تربیت کے لئے اسرایل بھیجو کیونکہ ان دونوں کو پیٹرن بھی ہمارے جرنیلوں والے وار کرائم کا ہے جنہوں نے امریکہ میں اسرائیلی افسروں سے کورس کے دوران وار کرائم کی ٹریننگ لی ہے اور اسے بڑی مہارت سے بلڈی سویلین کے خلاف استعمال کرکے امریکہ اور اسرایل کے مفادات پورے کر رہے ہیں
SOON YOU WILL HEAR THAT TOO, ISRAEL HAVE OPEN THE DOOR FOR THEIR TRAINING.
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
tuk1hi1h.jpg

وزات داخلہ نے پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں وزارت داخلہ و ترکیہ کے سفیر نے سیکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان کے پولیس افسران کو ترکیہ بھیج کر پیشہ ورانہ تربیت دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ہمارے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، تجارتی و ثقافتی تعلقات ہیں جن کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے شہریوں کو 14 اگست سے بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں، اس اقدام سے ترکیہ کے لوگوں کو پاکستان آنے میں آسانی ہوگی، ترکیہ حکومت نے دعوت دی ہےجس کو قبول کرتے ہوئے اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، اس دورے میں باہمی اشتراک کو بڑھانے پر تجاویز پیش کی جائیں گی۔

محسن نقوی نے ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اس ضمن میں ایک معاہدہ ہوگا جس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔
suchae ethical police walae bunn kae ayengae inshallah