پاکستان کا صدر اقلیتی برادری سے کیوں نہیں

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
151227155507_bilawal_bhutto_640x360_getty.jpg
سندھ کے شہر عمرکوٹ میں جمعرات کو ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقعے پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ اگر ہندوستان میں مسلمان صدر بن سکتا ہے پھر یہاں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والا شخص اہم عہدے پر فائز کیوں نہیں ہو سکتا؟

’یہ ملک سب کا ہے، اس لیے اس ملک میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہیں، میں تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کی طرح تمام صوبے اقلیتوں کو برابری کے شہری ہونے کے لیے قوانین بنائیں۔‘

’ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب اور امیر کا پاکستان الگ الگ ہوں۔‘

سندھ میں حکومت نے جمعرات کو ہولی کے موقعے پر عام تعطیل کی تھی۔ عمرکوٹ ضلع کی تقریباً نصف آبادی ہندو برادری پر مشتمل ہے۔ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں یہاں سے پیپلز پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی۔

بلاول بھٹو نے ہندو برادری کو اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔’ایک بھائی کی حیثیت سے وعدہ کرتا ہوں آپ کے حقوق کے لیے لڑتا رہوں گا، میرا ساتھ دیں، دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔‘

بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ جب وہ مساوی حقوق کی بات کرتے ہیں تو خواتین کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں۔ ’اسلام نے عورت کی عزت کرنا سکھایا، پیپلز پارٹی نے ہر حکومتی دور میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور قانون سازی کی، جبکہ دوسری جماعتیں طرح طرح کے ڈرامے کر رہی ہیں۔‘
150712205225_bilawal_bhutto_zardari_640x360_getty_nocredit.jpg
خواتین اسی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہو جائیں جس طرح میری بہنیں آصفہ اور بختاور کھڑی ہیں: بلاول بھٹو

انھوں نے کہا: ’پنجاب اسمبلی نے خواتین کے تحفظ کے لیے ایک کمزور قانون منظور کرایا ہے جو حقیقی ایشوز کو حل نہیں کرتا، لیکن میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اب اس کمزور قانون میں بھی ترمیم کے لیے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑ رہے ہیں۔ قانون سازی کھیل نہیں، مذاق بند کر دو۔‘

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خواتین اسی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہو جائیں جس طرح میری بہنیں آصفہ اور بختاور کھڑی ہیں تو وہ نیا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ ’جب تک پاکستان کی خواتین آگے نہ آئیں کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔

بلاول بھٹو نے شرکا کو آگاہ کیا کہ وہ 26 مارچ سے جنوبی پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں، وہ جلد سرائیکی عوام کے درمیان ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس دور میں بھی عمرکوٹ قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ عمرکوٹ کو گیس فراہم کی جائے کیونکہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اس پر پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے۔

انھوں نے جلسے کے شرکا کو آگاہ کیا کہ اگر انھیں گیس نہیں فراہم کی گئی تو وہ احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔جلسے کے منتظمین نے بلاول کو راجپوتوں کی مخصوص پگڑی پہنائی۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/03/160324_bilawal_bhutto_zis

 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: پاکستان میں صدر اقلیتی برادری سے کیوں نہی

بھٹو/زرداری کے ہوتے ہوئے کوئی اور پیپلز پارٹی کا چیئر مین نہیں بن سکتا. پیپلز پارٹی کی حکومت میں غیر مسلم پاکستان کا صدر کیسے بنے گا. اس کے لئے یا کسی بھٹو/زرداری کو غیر مسلم ہونا پڑے گا یا پھر کوئی غیر مسلم بھٹو/زرداری بنے
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: پاکستان میں صدر اقلیتی برادری سے کیوں نہی

اس کا باپ زرداری چوڑا رہا تو ہے صدر

وہ کون سی اکثریت کا تھا
 

sunny2

Minister (2k+ posts)
Re: پاکستان میں صدر اقلیتی برادری سے کیوں نہی

بھٹو/زرداری کے ہوتے ہوئے کوئی اور پیپلز پارٹی کا چیئر مین نہیں بن سکتا. پیپلز پارٹی کی حکومت میں غیر مسلم پاکستان کا صدر کیسے بنے گا. اس کے لئے یا کسی بھٹو/زرداری کو غیر مسلم ہونا پڑے گا یا پھر کوئی غیر مسلم بھٹو/زرداری بنے
Bhai ji ye sirf nam ke hi musalman hain.. Baqi innka islam se dor dor tak ka koyi wasta hi nhi..
 

Green Inside

Senator (1k+ posts)
صدر اقلیت سے اس لیے نہیں ہو سکتا کیوں کہ وہ اقلیت میں سے ہے۔ جمہوریت میں تو اکثریت کی رائے چلتی ہے ۔
 

Noman Rahmani

Councller (250+ posts)
Kis trah key Leaders ko hum awan follow kartay hain? They don’t have common sense.

Start From PPP

PPP ka chairman koi Hindu ya Christian q nahe ho sakta ?
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
بلاول بھٹو کی خواہشات

m1.gif


main2.gif

http://jang.com.pk/

بلاول بھٹو تمھاری یہ خواہشات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں ، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور رہے گا تم بھارت مودی کے پاس چلے جاؤ
 
Last edited:

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
India is a secular state, Pakistan is Islamic Republic. As a leader he ought to know the difference. Lol so this man is going to lead this nation out of its miserable condition. Good luck!
 

Qarar

MPA (400+ posts)
چاہے غیر مقبول ہے مگر اصول کی بات تو ہے کہ ایک ہی ملک کے شہریوں میں مذہب یا رنگ نسل کی کی بنیاد پر تفرقہ نہیں ہو سکتا ....دنیا میں ہر جگہ نفرتوں کے بت ٹوٹ رہے ہیں سواۓ پاکستان کے ...ایک غیر مسلم پاکستانی کے صدر یا وزیراعظم بننے سے کیا مسلمانوں کا اسلام ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا؟ یہ عھدے قابلیت کی بنیاد پر ملنے چاہئیں نہ کہ اس لیے کہ کون کتنا وقت مسجد میں گزرتا ہے یا کتنی نمازیں پڑھتا ہے
پاکستان میں چھیانوے ستانوے فیصد لوگ مسلمان ہیں اور یہ اسلامی ملک ہی کہلائے گا چاہے آپ کاغذوں میں مذہب کو سرکاری بنالیں یا غیر سرکاری


اگر اکثریت کو اقلیت پر اپنی رائے مسلط کرنے کا حق ہے تو پھر ہندوستان ، برما، بوسنیا یا کہیں اور مسلمانوں سے برا سلوک ہونے پر ہر پاکستانی چیخیں کیوں مارنا شروع ہو جاتا ہے


شاید مسلمان بننے کے لیے منافق ہونا ضروری ہے
 

Back
Top