پاکستان پسلن لیگ ۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان پسلن لیگ ۔۔

پسلنا ، بھاگنا ، بھاگ کے پھر پسلنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

کھوتوں کی دُنیا کا درویش ہوں میں ۔۔
کہ خچر بناتا نہیں کوئی یارانہ۔۔

اس قدر پسلے ہوئے ۔۔ اس قدر پسلُو قوم شاید ہی تاریخ میں کہیں ملے۔۔جی ہاں صحیح سمجھے۔۔۔میں میاں پسلُو شریف کی پاکستان پسلن لیگ کی بات کررہا ہوں۔۔ پاکستان مُسلم لیگ ن ۔۔ بس پسلنا ہی ان کا مُقدر ہے شاید۔۔

چاہے وہ مُشرف سے ڈیل کرکے مُلک سے پسلنا ہو۔۔یا اپنے کیئے گئے وعدوں اور دعووں سے پسلنا۔۔ چاہے وہ اپنی پوتی کی عُمر کی رپورٹر پر پسلنا ہو یا پھر کسی پولیس افسر کی بیگم پر۔۔ بس پسلنا وسلنا ہی لگا رہتا ہے ان پسلووں کے ہاں۔۔ اور تو اور اپنے بیچارے کارکُنان کو بھی پسلا پسلا کہ پسلُو بنا دیا ہے ان پسلُووں نے ۔۔۔

جب اتنا تجربہ ہے پسلنے کا تو پانامہ کی کہانی میں پسلنے میں سارے حدُود کیوں پار نہ کریں یہ پسلُو۔۔۔اپنے ہر طرح کے بیان سے ایک ایک کرکے یہ پُورا ٹبر پسلہ۔۔ اور جب اور کوئی راہ نہ نکلی تو قاضی کو بھی دل کے راستے پسلوادیا۔۔

عوام کا کیا ہے ۔۔کل بھی ان کے ڈراموں میں پسل جاتی تھی اور آج بھی پسل جائے گی۔۔ مثلا پرئمیر لیگ ۔۔ اس طرح عوام کے ناتواں اور معصُوم ذہنوں سے پانامہ کی اُلجھن کو پسلوا کر کھیل تماشے لگوادیئے ۔۔۔ ہے ناں میاں پسلُو شریف کو
پسلنے اور پسلانے کا تجربہ۔۔۔



16473388_1302043043185961_2400203480825980965_n.png


https://www.facebook.com/Jani-1244855932238006/

 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)



میری پہلی اُردو تحریر۔۔۔۔.
..(bigsmile)

[FONT=&quot] [/FONT][FONT=&quot]Captionistan......[/FONT].گنج پُور کا وڈہ اور نکہ چوہدری۔۔

کسی زمانے میں پنجاب کےایک گاوں گنج پور میں ایک گجر رہتا تھا،ایک گھوڑے ،ایک گائے ،ایک بغير ٹائیر والی پرانی گاڑی (جیک کے سہارے کھڑی)اور چند بھینسوں کا وہ مالک تھا۔
گائے اس کو بڑی مقدس اور پیاری تھی اور کسی گوالے کو اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں تھی ،سوائے اسکے۔
اپنے گاؤں کے چوہدریوں کا وہ وفادار تھا ،یہاں تک کے ان کےلیے جان بھی دینے کو تیار رہتا۔
وڈہ چوہدری نہایت معصوم اور بھولی طبیعت کا تھا،جبکہ نکہ نہایت شاطر و چالاک، جو کہ اپنے ملازموں کو بھی نھیں بخشتا اور ان کی ذاتی چیزوں پر بھی ہاتھ صاف کرتا،

ایک دن نکے چوہدری کوساتھ والے پنڈ کے چوہدری نے یہ کہہ کر طیش دلا دیا کہ تیرا کوئی وفادار، وفاداری میں میرے پیجے میراثی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،
یہ سننا تھا کہ اسے گجر کا خیال آیا اور اس نے گجر سے ایسی فر مائش کردی جس کی اسے امید نہ تھی،گجر سے اس کی گائے مانگ لی۔

گجرکچھ دیرتو گنگ ساکھڑا رہا پھر اس نے چوہدری کو گھوڑا آفر کر دیا، دو چار ٹھڈے گجر کی تشریف پر مارنے کے بعدچوہدری نے اسے اپنے احسان یاد دلائیے، اور گھوڑے کو تحقیر آمیز انداز میں دیکھ کر بولا" یہ مریل تو اپنا وزن بڑی مشکل سے اٹھائیے ہوئیے ہے ،یہ میرے کس کام کا،۔
پھر قریب ہی پڑی گجر کی زنگ آلود تلوار اٹھائی اور گھوڑے کی طرف لپکا، جس پر گجر چوہدری کے پیر پڑگیا،اورمعافی مانگ کر گائے اس کے حوالے کر دی،

تو یہ انعام دیا ہے چوہدری نے تیری وفا کا" گجر کے پڑوسی نواجہ لوہار نے طعنہ مارا۔۔
جس پر گجر اپنے پیلے دانت نکالتےہوئے بولا۔۔
"کوئی نہیں یار چوہدری پہ جان بھی قربان"
گائے جو مقدس تھی ، مقدس نہ رہی اور چوہدری پر قربان ہوگئی
(دودھ کے لئے یا برگر بنانے کے واسطے خدا جانے)،
گجر مطمعن تھا کہ چوہدری تو خوش ہے۔آج کے پٹواریوں کی طرح۔

وڈا چوہدری جو کہ گنج پور کا سربراہ بھی تھا، اپنے چمچوں کے ہاتھوں اپنے مخالفین اور بے بسوں کی ٹکاٗئی اور مرمت کے علاوہ کوئی خامی نہیں تھی اُس میں ، نہایت معصوم اور بھولا ،
سادھ خوراک کا شوقین، پائے، نہاری کے علاوہ دہی بھلے شوق سے کھاتا۔
پنڈ کے مولانا سے کافی اچھے مراسم تھے، اور ہوتے بھی کیوں نہ، مولانہ سے اپنے مطلب کے فتوے جو نکالنے ہوتے تھے، بدلے میں مولانا کو بھی خوش کیا جاتا
،
یہ گائے تو بڑی پیاری ہے، کہاں سے ماری ہے،نہیں سدھرے گا نا تو،
وڈے چوہدری نے گجرکی مقدس گائے دیکھ کر نکےچوہدری سے پوچھا، کیوں کہ اسے یقین تھا کہ پیسہ دیکراس طرح کی چیزیں لانا ،نکے کا کام نہ تھا،
پہلے تم خود تو سدھرو پا جی، نکے نے دل ہی دل میں کہا، کیوں کہ نکے کو بھی وڈے کے کرتوتوں کا علم تھا،
ابھی یہ باتیں چل ہی رہی تھیں کہ ماکا قصائی (چوہدریوں کا خاص کارندہ) ہانپتا ہوا اندر داخل ہوا،

چوہدری صاب چوہدری صاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
کیا موت آرہی ہے، کیوں مرا جا رہا ہے۔
نکے چوہدری نے ماکا قصائی کو گھورتے ہوئے پوچھا۔
وہ آپ نے جس کام کے لیے بھیجا تھا اس میں گڑبڑ ہوگئی۔
ماکا نے بجائے نکے کے وڈےچوہدری کی طرف دیکھتے ہوئے کہا

کیسا کام؛ نکے نے چونکتے ہوئے پوچھا،
وہ کچھ نہیں، چھوٹا سا کام دیا تھا اس بدبخت کو وہ بھی شاید نہ ہو سکا اس سے،تو جا دینو سےکہہ اس گائے کا کچھ کرے،بیچاری پریشان لگ رہی ہے،
وڈےنےنکےسےآنکھ چراتے ہوئے کہا،
ضرور دال میں کچھ کالا ہے، خیر ماکا کی چمڑی ادھیڑکراس سے معلوم کر لونگا،
نکا گجر کی پیاری گائے باہر لے جاتے ہوے اپنے شاطردماغ سےسوچنے لگا،

کیا کر دیا نا مراد؛؛ چوہدری نے غضب ناک انداز میں ماکا سے پوچھا،
بڑی مشکل سے جان چھڑا کر آیا ہوں، وہ کہہ رہی تھی نہیں چھوڑنگی تیرے چوہدری کو۔
ماکا نے گھبراہٹ سے بھرے لہجے میں چوہدری کو روداد سنا دی،
اس کی یہ جرات میں ابھی تھانے دار کو فون لگاتا ہوں،
نہیں جناب وہ وہی تھا،اسی نے مجھےجانے دیا، نہیں تو۔۔، وہ اسی طرف آنے کا کہہ رہا تھا،

یہ باتیں چل ہی رہی تھیں کہ باہر گاڑی رکنے کی آواز آئی،
جا دیکھ شاید وہی ہو،
اسلام علیکم چوہدری صاب، تھانیدار اندر داخل ہوتے ہوے بولا،
تھانیدارکے پیٹ کی گولائی سے ہی اس کی حرامخوری کا پتہ چلتا تھا، اور اس گولائی میں اضافے کو ہر وقت تیار بھی رہتا تھا،
تھانیدار کے علاوہ پنڈ کا پٹواری بھی چوہدری کی جیب میں تھا،
اور تھانیدارا ۔۔کیسے آنا ہوا،۔۔چوہدری نے سلام کا جواب دینے کے بجائے اس سے پوچھا،

میں سمجھا آپ کو معلوم ہوگا میرے آنے کا مقصد، تھانیدار شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ بولا،
او اچھا ٹھیک ہے، ایک تحفہ ہی تو بھیجا تھا اسے کوئی بم تو نہیں بھیجا۔۔
چوہدری نے پنڈ کے پرائیمری اسکول کی ماسٹرنی قمر مبارک کو ایک تحفہ بھیجا، جس کے ساتھ ایک چٹّھی بھی تھی، جس میں اس کی اور اس کے کام کی تعریف کی تھی،اور دل کے ہاتھوں مجبورہو کر آخر میں اپنے دل کی باتھ بھی کر دی تھی، جو کہ ماسٹرنی نے ماکا کہ منہ پہ ماری اور ساتھ میں کرارا تھپڑ رسید کرکہ یہ بھی کہا کہ اپنے چوہدری سے کہہ کہ کچھ شرم کر، تو میرے باپ کی عمر کا ہے،

باقی معاملات کی طرح شاید چوہدری عشق کے معاملے میں بھی بھولا تھا اور نہیں جانتا تھا کہ عشق کے امتحانوں سے کیسے گزرا جاتا ہے،
اس کےبرعکس نکا چوہدری یہاں بھی بازی لے گیا تھا، کتنی بیویاں تھیں اور کتنی چھوڑی تھیں شاید خود نکے کو بھی نہیں یاد تھا،
نہیں چوہدری جی یہ تو اچھا ہوا مجھےبروقت اطلاع مل گئی، اس نے تو ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا،میں تو کہتاہوں اس کہانی کو یہیں ختم کریں، آپ کی عزت کے لیے بھی اچھا ہوگا،
تھانیدار اس بار التجائیہ انداز میں بولا،
ٹھیک ہے تو فکر نہ کر،اور کچھ۔۔۔؟
ٹھیک ہے تو میں پھر چلتا ہوں، تھانیدار ٹھنڈی سانس لے کر بولا اوریہ سوچتے ہوے روانہ ہوا؛ لعنت ہے چوہدری نے کوئی چائے پانی کا بھی نہیں پوچھا،

اب چوہدری سوچنے لگا کہ اگر یہ بات باہر آجاتی تو پگڑی تو جاتی ہی ساتھ میں دھوتی بھی جاتی، اور وڈی چوہدرائین کے بھائیوں (دولت پور کے چوہدریوں) سے اس عمر میں مرمت الگ، ۔
اچھا ہے بلا ٹلی
۔



 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

کسی زمانے میں پنجاب کےایک گاوں گنج پور میں ایک گجر رہتا تھا،ایک گھوڑے ،ایک گائے ،ایک بغير ٹائیر والی پرانی گاڑی (جیک کے سہارے کھڑی)اور چند بھینسوں کا وہ مالک تھا۔
گائے اس کو بڑی مقدس اور پیاری تھی اور کسی گوالے کو اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں تھی ،سوائے اسکے۔

;)....گجر کم تھا پسو زیادہ تھا جو وڈے چوہدری کی دم کے نیچے رہتا تھا ہر وقت
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
;)....گجر کم تھا پسو زیادہ تھا جو وڈے چوہدری کی دم کے نیچے رہتا تھا ہر وقت
Hahahahahahahahhaha GUTTER ka woh PISSU jo dum kay neechay....Hahahahahahahahaahaaa:banana::banana::banana::banana::banana::banana::banana::banana::banana:
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Phisalna to bahana he hai ... inka asal kaam bhaagna hai


Chahay medan se bhagna ho, adalton se bhaagna ho, mulk se bhagna ho ya phir Ghar se bhaagna ( Samajh te tusi gaye honay ) :)


Jis jamat ka sarbarah Nawaz Sharef chor ho uss ne phisal ke bhaagna he hotaa hai, ku ke geedar kabhee medan main kisi ka muqabla nahee ker saktay
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
pakistan muslim league yar ap to is league ka name badnam kar rahey ho ye
ye muslim league to qaid-eazem ke doar me name tha


٫جی سر وہ مُسلم لیگ تھی۔۔۔

یہ ن لیک ہے۔۔۔

دونوں میں فرق ہے۔۔۔
 

Back
Top