
ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا، پاکستان نے اپنا ایم ایم ون سیٹلائٹ لانچ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شی چانگ خلائی سینٹر سے پاکستان کا سیٹلائٹ مشن ایم ایم ون "پاک سیٹ" زمین سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے ، یہ سیٹلائٹ زمین سے 36ہزار کلومیٹر اونچائی پر مدار میں داخل ہوگا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموس فیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ "پاک سیٹ" سیٹلائٹ چین کی خلائی ایجنسی اور سپارکو کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، اس منصوبے سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوگا، ایم ایم ون پاکستان کے دور دراز علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، اس سیٹلائٹ کو پاکستان میں مواصلات اور تیز ترین رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1796157106955141374
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایم ون سیٹلائٹ رواں سال اگست کے مہینے میں سروسز فراہم کرنا شروع کردے گا، اس سٹیلائٹ کی زندگی 15 سال ہوگی اور یہ سیٹلائٹ خراب ترین موسمی حالات میں بھی مستحکم کنکٹیوٹی فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
اس منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ایک عظیم سنگ میل عبور کیا گیا ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو ہمارے سائنسدانوں پرفخر ہے، چین کے لانچنگ سینٹر سے اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے سے پاک چین مضبوط شراکت داری کا اظہار ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakahai11h11.jpg