پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کونسا نمبر؟

tr-int-shehbaz-govt.jpg


پاکستان کرپشن میں مزید ترقی کر گیا یعنی ملک میں کرپشن پہلے کی نسبت اور بڑھ گئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے مزید تنزلی کے بعد کرپشن والے 180 ممالک میں پاکستان کا نمبر 140واں ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پی آئی انڈیکس میں پاکستان 28 سے 27 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ حالیہ عرصے میں پاکستان میں سب سے زیادہ شفافیت 2018 میں ریکارڈ کی گئی جب پاکستان کا اسکور 33 تھا۔

تاہم 2018 کے بعد کے برسوں سے پاکستان کے اسکور میں مسلسل کمی آئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انڈیکس میں رینک سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کرپشن کی صورت حال کس قدر مخدوش ہے۔

عالمی ادارے کی نئی رپورٹ کے مطابق اس وقت پہلے نمبر پر ڈنمارک ہے جہاں سب سے کم کرپشن ہے۔ بھارت کا نمبر 40 واں ہے جبکہ پاکستان 140 ویں نمبر پر ہے، یعنی بھارت سے کہیں زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے۔ لیکن بنگلہ دیش پاکستان سے بھی پیچھے ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بنگلہ دیش کو 147ویں نمبر پر رکھا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں پاکستان سے بھی کہیں زیادہ کرپشن ہے۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
corruption is officially allowed in Pakistan, Same-sex marriage is also allowed with a bit of twist and unofficially opium and weapons are allowed as well. This is a mafia state
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan is steeped in corruption from top to bottom.The judges,journals,buestcrats,politicians esp PPP,PMLN,Fazlu,property developers and businessmen are all corrupt.People are looking for messiah to end the corruption but he is not coming anytime soon.