
معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھارت ، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر مغربی ممالک کی نسبت بہت کم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیرت انگیز طور پر پاکستان اور امریکہ میں پٹرول کی قیمت ایک جیسی ہے تاہم پاکستان میں عام لوگوں کی آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے جس کہ وجہ سے پٹرول خریدنا مشکل ہو چکا ہے
https://twitter.com/x/status/1667460277472821251
حامد میر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا، انہوں نے حامد میر کو منافق قراردیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے دور میں 148 روپے لیٹر پٹرول انہیں مہنگا لگتا تھا اور اب 262 روپے لیٹر سستا لگ رہا ہے۔
رکن قومی اسمبلی سائرہ بانونے لکھا کہ یہ موازنہ ہی خون کھولانے کے لئے کافی ہے اور پٹرول خریدنا مشکل نہیں تقریباً ناممکن ہو چکا ہے غریب آدمی کی بات کر رہی ہوں ویگو وی 8 کروزرز والوں کی نہیں
https://twitter.com/x/status/1667470346620944385
ارم زعیم نے سوال کیا کہ کیسے کر لیتے ہیں آپ اتنی منافقت؟ کتنی پیار بھری ٹویٹ ہے یہ، کوٹ کوٹ کرپیار اور احتیاط اس میں موجود
https://twitter.com/x/status/1667504728652017667
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پاکستان میں ایک بندے کی اوسط سالانہ آمدن پندرہ سو ڈالر ہےجبکہ امریکا میں پچاس ہزار ڈالر سے بھی زیادہ۔ اور مقابلہ کرنے چلے ہیں امریکا سے۔کبھی تو سچ بول لیا کرو یار۔
https://twitter.com/x/status/1667565966408990720
عبدالباری راؤ نے تبصرہ کیا کہ میرا نہیں خیال حامد میر صاحب کوئی بہت سمجھدار انسان۔ ہاں چالاکی ضرور ہوگی تبھی قومی سطح کے اینکر بنے۔ جناب امریکہ اور پاکستان کی آمدنی میں 70 گُنا سے ذیادہ فرق ہے۔ امریکا کی فی کس شرح آمدنی 70ہزار ڈالر سالانہ سے بھی ذیادہ ہے۔ جبکہ پاکستان کی فی کس سالانہ شرح آمدنی محض 15سو ڈالر ہے۔ پٹرول کی قیمت امریکہ والی اور آمدنی صومالیہ والی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667462115756593152
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسی دانشوری پر تُف ہے، پی ٹی آئی کےدورمیں تو آپ جیسےکہاکرتے تھےپاکستان اور امریکہ یورپ کی معیشت ہی مختلف ڈھانچہ رکھتی ہےاسلیےانکاموازنہ بنتاہی نہیں اور آج عوام کوپ بیوقوف بنانےکےلیےآپ امریکہ کی کو پاکستان سےملارہےہیں؟کیا آپکومعلوم ہے امریکہ میں یومیہ اجرت کتنی ہے؟بلکہ فی گھنٹہ کیا اجرت ہے؟
https://twitter.com/x/status/1667471735212371968
ارشد نے لکھا کہ عمران خان کے دور میں جب پیٹرول 148 کا تھا اور یہ بات جب عمران خان کہتا تھا کہ پاکستان میں پٹرول اور کے نسبت سستا ہے تو تم لوگ مذاق اڑایا کرتے تھے اور آج جب پیڑول 262 کا ہے تو سب سے سستا لگ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667479295562792960 https://twitter.com/x/status/1667478862077337600
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamidhaishahaa.jpg