پاکستان میں معیشت جمود کا شکار،پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں بڑی کمی

3oilomposistdesfs.jpg

رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد کمی سامنے آئی ہے،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07 فیصد اور پیٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.96 فیصد کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی کل درآمدات 13 ارب 97کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی جانے والی 17 ارب تین کروڑ 35 لاکھ 74 ہزار ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں17.96 فیصد کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں اپریل 2023 کے مہینے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 59.91 فیصد کی کمی دیکھی گئی،اعداد و شمار کے مطابق، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، اپریل 2023 کے دوران ملک میں پیٹرولیم کی درآمدات میں بھی 26.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام شدید پریشان ہیں۔