پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے : امریکا

USA-pakistan-govt-vt.jpg


امریکا نے واضح کردیا کہ پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر پاکستان کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، جو کہ صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے،حکومتیں یا دیگر ادارے جن کے پاس اس رپورٹ کے بارے میں سوالات یا تبصرے ہیں انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے ناروا سلوک کی نشاندہی کی ہے،امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مسلسل چوتھی بار حکومت سے بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا، کمیشن نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کے ساتھ رویہ مزید بدترین ہوتا جارہا ہے۔

کمیشن نے کہا امتیازی قوانین کے باعث انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکی اور تشدد بڑے پیمانے پر بڑھ رہا ہے،اس سے پہلے امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کے املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جن لوگوں کے ذہن میں "عوام کی مرضی کی عکاس حکومت" پڑھ کر پی ٹی آئی کا نام ابھرتا ہے یہ ان کی ذاتی لیکن حقیقت پر مبنی سوچ کا کمال ہے
☺️
 

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Amrika Foj ko Imran Khan sy thukvana chahta hy...
Foj Imran Khan to PDM sy thukvana chahti hy
PDM Foj, Pakistan aur Imran Khan sub to thokna chahti hy