پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب

6pakistairiajnaboosopprrppr.png

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور جعلی پراپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، اس بار بھارت نے پاکستان میں ایران کی کارروائی کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اسمگلر گروپوں کی لڑائی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے جعلی پراپیگنڈہ شروع کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر کارروائی کرتے ہوئے جیش العدل کے کمانڈر کا مار گرایا ہے۔

حقیقت یہ ہےکہ پاکستان حدود میں ایران کی جانب سے کسی قسم کی نا کوئی کارروائی کی گئی نا ہی کسی تنظیم کا کوئی کمانڈر مارا گیا، بلکہ یہ واقعہ اسمگلر گروپس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران فائرنگ کا تھا جسے بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کرکے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔


تحقیقاتی ادارے کے مطابق آپریشن مرگ برگ سرمچار کی شرمندگی مٹانے کیلئے بھارتی میڈیا کی جانب سے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جارہے ہیں اور بھارت کی جانب مختلف واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
India theek keh raha hai, ye ghaddar jhoot bol rahey hein.
khanzeer ghaddaro ab tum pay kaun autbaar karey ga.