پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت کو کورونا سے زیادہ نقصان

pakistanon11.jpg


پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش نے سب کو تنگ کردیا,جس سے عام صارفین اور کاروباری حضرات شدید مشکلات ہیں,واقعات ملکی معیشت پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں، حالیہ بندش سے 1.3 ارب روپے سے زیادہ کا کاروباری اور ملک کی جی ڈی پی کو براہ راست 0.57 فیصد نقصان ہوا ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث خاص طور پر وہ کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جو کوویڈ 19 کے دوران آن لائن منتقل ہوئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے سنگین معاشی نتائج سامنے آئے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ملک کی جی ڈی پی کو براہ راست 0.57 فیصد نقصان ہوا ہے، جو 1.3 ارب روپے کے مساوی ہے۔ 2023 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بالواسطہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے تو مجموعی معاشی نقصانات کا تخمینہ 1.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے عوامی خدمات کو جدید بنانے اور کاروباری اداروں کو عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی انتہائی اہم ہے,حالیہ اقدامات سے پاکستان ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں میں ناکامی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ اگست 2023 میں انٹرنیٹ کی بندش نے مبینہ طور پر ای کامرس کاروباری اداروں کو ان کی آمدنی کا 30 فیصد نقصان پہنچایا.

ماہرین کا کہنا ہے ایک پھلتی پھولتی ڈیجیٹل معیشت کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پاکستان کی حکومت کو وسیع پیمانے پر، سستی انٹرنیٹ تک رسائی کو ترجیح دینا ہوگی اور مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انٹرنیٹ کی بندش کا موجودہ رجحان منفی ہے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں ملک کی اقتصادی ترقی کے رکنے کا اندیشہ ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

او پآئی پتہ کرو اپنے کانگڑی پہلوان صدیق جان نوں کنّا نقصان ہویا وے؟؟؟
مزید کمزور ہو گیا اے