
عاطف خان نے ٹویٹ میں بتایا کہ 1500 پاکستانی امریکن ڈاکٹرز نے چیئرمین عمران خان کو غیر مشروط تعاون کی پیشکش کردی ہے،
عاطف خان کے ٹویٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے جوابی ٹویٹ میں لکھا جب ملک ان کی آمریت کے خلاف تحریک چلا رہا تھا تو یہ سب جنرل مشرف کے دل سے مداح اور حامی تھے،امریکہ میں وہ ٹرمپ سے ڈرتے ہیں اور پاکستان کے لیے وہ پاکستانی ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔
احسن اقبال کے تنقیدی ٹویٹ پر ڈاکٹر وقاص اعوان میدان میں آگئے، انہوں نے لکھا سب سے پہلے ڈاکٹرز کے اس گروپ کی بنیاد مارچ 2023 میں رکھی گئی تھی، مشرف دور میں اس کا وجود نہیں تھا۔
انہوں نے لکھا ہمارا ملک گزشتہ چند مہینوں سے جس فسطائیت اور لاقانونیت کا سامنا کر رہا ہے وہ بیرون ملک پاکستان کے دوروں سے گریز کرنے پر مجبور ہے، مشرف کے دور میں بھی اس کا مشاہدہ نہیں ہوا۔