پاکستان ميں سيلاب کے متاثرين بے يارومددگ&#1575

Fawad Digital Outreach Team US State Department



ميں نے جو ويڈيو اور اعداد وشمار پيش کيے ہيں، ان کے علاوہ امريکی امداد کی مزيد تفصيل آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں






اس میں کوئ شک نہيں ہے کہ ماضی ميں ہم بہت سے ايشوز کے حوالے سے اپنے اختلافات کا اظہار کرتے رہے ہيں۔ آزاد راۓ اور جمہوری سوچ کی اصل روح کے عين مطابق ہم نے اکثر ماضی کے بے شمار واقعات کے حوالے سے اپنی اپنی تشريح اور توجيہات پيش کی ہيں۔



شايد يہ موقع ہے کہ ماضی ميں اعتماد کے ٹوٹے ہوۓ پلوں کو جوڑا جاۓ اور مستقبل کی جانب ايک نيا آغاز کيا جاۓ، جو باہم احترام، برداشت اور اور ايک دوسرے کو سمجھنے کی بنياد پر ہو۔



ہو سکتا ہے کہ جس قوم نے قدرتی آفات کے نتيجے ميں تباہی آنے پر متعدد بار پاکستانیوں کی مدد کی ہے، وہ درحقيقت دشمن نہ ہو۔




فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




 
Fawad Digital Outreach Team US State Department



پاکستان ميں سيلاب کی تباہکاریوں پر امريکہ کا ردعمل



تازہ ترين پيش رفت:



امدادی اور جان بچانے والی کاروائيوں ميں معاونت فراہم کرنے والے امريکی فوجی ہيلی کاپٹروں نے آج دوبارہ اپنی سرگرمياں شروع کر ديں اور تقريبا 916 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا اور 89000 پاؤنڈز امدادی سامان متاثرہ علاقوں ميں پہنچايا۔



آج شام ايک بوئنگ 747 طيارہ پلاسٹک شيٹس کے 1100 رول اور 17000 کمبل لے کے اسلام آباد پہنچا۔ پلاسٹک کی ان شيٹس سے لگ بھگ 11100 خاندانوں يا 66000 افراد مستفيد ہوں گے۔ يہ سامان سيلاب زدہ علاقوں ميں تقسيم کرنے کے لیے فوری طور پر صوبہ پنجاب بھجوا ديا جاۓ گا۔



امريکہ اب تک خوراک کے عالمی پروگرام کے اشتراک سے 168500 افراد کو ايک مہينے کا راشن فراہم کر چکا ہے۔ امريکہ کے تعاون سے اس وقت روزانہ کی بنياد پر 20000 افراد کو کھانے پینے کی اشياء فراہم کی جا رہی ہيں۔



امريکہ کی اب تک کی اعانت:



چھ امريکی فوجی ہيلی کاپٹروں نے 5 اگست کو پاکستان میں انسانی بنيادوں پر امدادی کاروائياں شروع کيں۔ اب تک ان ہيلی کاپٹروں نے سيلاب میں پھنسے ہوۓ 2305 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچايا اور 211000 پاؤنڈ وزنی اشياء متاثرہ علاقوں ميں پہنچائيں۔



امريکہ کی جانب سے سيلاب سے متاثر ہونے والی آباديوں کی مدد کے لیے اب تک کل مالی امداد کا حجم 35 ملین ڈالر سے زيادہ ہو گيا ہے۔ يہ رقم يو ايس ايڈ کی وساطت سے بين الاقوامی تنظيموں اور مستند پاکستانی اين جی اوز کے ذريعے سيلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو خوراک، صحت کی سہوليات اور سر چھپانے کی ٹھکانے فراہم کرنے کے لیے خرچ کی جارہی ہے۔



پاکستانی وزارت داخلہ کے 50 ويں فضائ اسکوارڈن کے حوالے کيے گۓ امريکی ہيلی کاپٹرز اپنی کاروائياں جاری رکھے ہوۓ ہيں اور انھوں نے 1005 افراد کی جانيں بچائيں اور سيلاب سے متاثرہ لوگوں تک 43973 پاؤنڈ وزنی امدادی اشياء پہنچائيں۔



اس کے علاوہ 436000 سے زائد حلال کھانے پاکستان کے سول اور فوجی حکام کے حوالے کيے گۓ جن کی قیمت 52۔3 ملين ڈالرز ہے۔



پشاور ميں پاکستان ڈيزاسٹر مينيجمنٹ اتھارٹی کے حوالہ کيے گۓ سامان ميں مجموعی طور پر زندگی بچانے والی 18 زوڈئيک کشتياں، 6 واٹر فلٹريشن يونٹس، 10 پانی محفوظ کرنے کے بڑے مشکيزے ( ان ميں سے ہر ايک روزانہ 10 ہزار افراد کو صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحيت کا حامل ہے) اور کنکريٹ کاٹنے کے 30 آرے شامل ہيں، جن کی ماليت 746000 ڈالرز ہے۔



پشاور اور کرم ايجنسی ميں سيلاب سے تباہ ہونے والے شاہراہوں کے پلوں کی جگہ عارضی طور پر نصب کرنے کے لیے فولاد کے 12 تيار شدہ پل فراہم کے گۓ ہيں جن کی ماليت 2۔3 ملين ڈالر ہے۔ سيلاب میں امدادی کاروائيوں ميں مدد دينے کے لیے صوبہ خيبر پختونخواہ ميں فرنٹير اسکاؤٹس کو 25 کلوواٹ کا ايک جنريٹر فراہم کيا گيا ہے، جس کی ماليت تقريبا 30 ہزار ڈالر ہے۔



نجی شعبے کی طرف سے ردعمل:



امريکی عوام ايم گيو کے ساتھ کام کرتے ہوۓ ٹيکسٹ ميسجنگ کے ليے نمبر 50000 پر لفظ



SWAT



کے ذريعے پاکستان ميں سيلاب کی امدادی کاروائيوں ميں حصہ لے رہے ہيں۔ يہ پيغام بھيجنے کے نتيجہ ميں اس امريکی شہری کا دس ڈالر کا عطيہ پاکستان ميں اقوام متحدہ کے ہائ کميشن براۓ پناہ گزين تک پہنچ جاۓ گا۔ ہر دس ڈالر کی مدد کے ذريعہ بے گھر خاندانوں کو خيمے اور ہنگامی امداد فراہم کی جاۓ گی۔



حکومت پاکستان اور پاکستان سيلولر فون انڈسٹری نے پاکستانی عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ وزيراعظم کے فنڈ براۓ ريليف کے لیے فون نمبر 1234 پر بذريعہ ٹيکسٹ ميسج چندہ ديں۔ يہ سلسلہ 5 اگست سے شروع کر ديا گيا ہے۔



خيبرپختونخواہ چيمبر آف کامرس اينڈ انڈسٹری نے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ ميں 300 مکانات کی تعمير نو کے ليے ايک کيش فار ورک پائيلٹ پراجيکٹ شروع کيا ہے۔ اگر يہ منصوبہ کاميابی سے ہمکنار ہو تو اسے توسيع دے کر 5000 گھروں کی تعمير نو کی جاۓ گی۔



لاہور ميں واقع امريکن بزنس فورم نے کوکاکولا، انوائرنمنٹ کنسلٹينسيز اينڈ آپشنز، ليوی اسٹراس پاکستان، کابانی اينڈ کمپنی، جرنل اليکٹرک، مونسانٹوايگریٹيک، الباريو انجيرنگ اورنيسٹول ٹيکنالوجيز سے عطيات اکھٹے کيے ہيں۔



پراکٹر اينڈ گيمبل نے نقد رقوم اور سامان کی صورت ميں 455000 ڈالر کا عطيہ ديا ہے جس ميں پانی صاف کرنے والی چاليس لاکھ گولياں "پی يو آر" بھی شامل ہيں جو پانی کو قابل استعمال بناتی ہيں۔



عالمی امريکی ادويہ ساز کمپنی ايبٹ ليبز نے سيلاب زدگان کے ليے نقد رقم اور سازوسامان کی شکل ميں 83 ہزار ڈالر کی امداد دينے کا وعدہ کيا ہے۔




فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




 

habib22

MPA (400+ posts)
up until it reached to the proper effective peoples it have no value because 90% of aid was in past was gone to US friends not to the peoples of Pakistan
 

gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department



ميں نے جو ويڈيو اور اعداد وشمار پيش کيے ہيں، ان کے علاوہ امريکی امداد کی مزيد تفصيل آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں






اس میں کوئ شک نہيں ہے کہ ماضی ميں ہم بہت سے ايشوز کے حوالے سے اپنے اختلافات کا اظہار کرتے رہے ہيں۔ آزاد راۓ اور جمہوری سوچ کی اصل روح کے عين مطابق ہم نے اکثر ماضی کے بے شمار واقعات کے حوالے سے اپنی اپنی تشريح اور توجيہات پيش کی ہيں۔



شايد يہ موقع ہے کہ ماضی ميں اعتماد کے ٹوٹے ہوۓ پلوں کو جوڑا جاۓ اور مستقبل کی جانب ايک نيا آغاز کيا جاۓ، جو باہم احترام، برداشت اور اور ايک دوسرے کو سمجھنے کی بنياد پر ہو۔



ہو سکتا ہے کہ جس قوم نے قدرتی آفات کے نتيجے ميں تباہی آنے پر متعدد بار پاکستانیوں کی مدد کی ہے، وہ درحقيقت دشمن نہ ہو۔








فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





Fawad saheb, there is a saying in America: Proof is in the pudding

You may be very sincere in the statement highlighted above, but your action and the result of your action speaks opposite. Number of Pakistanis killed or suffered any kind casualty, Pakistan destroyed (Iraq too) needs not to be mentioned over n over. I am sure you are mature and smart enough to use your conscience (being a Muslim) to arrive at the just and fair conclusion.

When you go bed next time, forget that you are an employee of the admin, lay down, close your eye and say kalma-e-tayyaba and think as a Muslim and tell me the next day what did you see....Grand parents always said 'conscience never dies, people just dont use it'

After causing all the destruction in Pakistan., Iraq, you wrote: متعدد بار پاکستانیوں کی مدد کی ہے، وہ درحقيقت دشمن نہ ہو

I think that's very unfortunate and strong slap on our face. If you are really trying to mend things, leave the region and offer an apology that the US Admin made a serious error in judgment in not realizing that 911 was all a hoax created by Jews to start fasad, only because of our nukes.

Salam
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
@Fawad

...and in the meanwhile the US is dropping bombs from drones without any let up and claiming to have killed yet more terrorists.

You guys are such wonderful helpers and friends!
Should be bow down in gratitude?
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ڈرون حملوں میں تباہ ہونے والوں کی خبر گیری کون کر رہا ہے
 
Fawad Digital Outreach Team US State Department



آلودہ پانی سے پھيلنے والی بيماريوں کے سدباب کے لیے امريکی امداد ميں اضافہ



امريکہ نے پاکستان کے سيلاب زدہ علاقوں ميں جہاں آلودہ پانی سے پھيلنے والی بيماريوں کا خطرہ ہے، مزيد 40 طبی مراکز قائم کرنے کے ليے صحت کے عالمی ادارے (ڈبليو ايچ او) کو 5۔1 ملين ڈالر کے اضافی فنڈز فراہم کر ديے ہيں۔ اس گرانٹ سے انتہائ متاثرہ علاقوں ميں امريکی مالی اعانت سے قائم طبی مراکز کی تعداد 55 ہو گئ ہے۔ امريکہ اب تک ملک بھر ميں سيلاب زدہ علاقوں ميں طبی امدادی سرگرميوں کے ليے 5۔6 مليں ڈالر صحت کے عالمی ادارے کو فراہم کر چکا ہے۔



امريکہ سيلاب زدہ علاقوں ميں صحت کی ہنگامی صورت حال سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان کے قريبی تعاون سے کام کر رہا ہے۔ بعض علاقوں ميں صحت اور صفائ و ستھرائ کے فروغ کے لیے امريکہ انسانی ہمدردی کی بنيادوں پر کام کرنے والی تنظيموں اور ماہرين کے ساتھ مل کر ايس ايم ايس پيغامات، ريڈيو اور مقامی آبادی سے براہراست رابطے کے ذريعے آلودہ پانی سے پيدا ہونے والی بيماريوں کی روک تھام کی تدابير سے آگاہ کر رہا ہے۔



سيلاب کے آغاز ہی سے امريکہ متاثرہ لوگوں کو صاف پانی مہيا کرنے کے ليے ابتدائ پروازوں کے ذريعہ پانی صاف کرنے والے 6 واٹر ٹريمنٹ يونٹس لے آيا تھا۔ يہ يونٹ 10 ہزار افراد کو روزانہ پينے کا صاف پانی مہيا کرنے کی صلاحيت کے حامل ہيں۔ علاوہ ازيں امريکہ سيلاب زدہ علاقوں ميں وبائ امراض کی صورتحال کا جائزہ لينے اور ان کا تجزيہ کرنے کے ليے بيماريوں سے پيشگی خبردار کرنے والے نظام (وی ای ڈبليو ايس) کو پھيلانے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کر چکا ہے۔



امريکہ پاکستان کے عوام کو ہنگامی امدادی اعانت کی مد ميں 150 ملين ڈالر سے زيادہ کی امداد فراہم کر چکا ہے۔ امريکہ کی سيلاب سے متعلقہ امدادی سرگرميوں ميں ان علاقوں تک پہنچنا ترجيح ہے، جہاں رابطے منقطع ہو چکے ہيں اور جو انتہائ متاثر ہوۓ ہيں، اور اس امر کو يقينی بنانا شامل ہے کہ موجودہ مشکل صورت حال، صحت کے کسی بحران سے مزيد خراب نہ ہو جاۓ۔



فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




 

YAHYA87

Senator (1k+ posts)
agar aisay Muqoon per bhi humay Politics hi karni hai tu bhai aik kaam karo saray mutasirin ko zahar daido cause is waqt Dnya k bohat say Mulk jin ki economy pehlay hi tabah hali ka shikar hai humari madad kar rahay hain aur un ki madad k baghair shayad 2-4 din tak mutasireen ko kuych na milay cause humay khud pata hai k hum kitni madad kar saktay hain Mutasireen ki yahan un logoon k pass khanay ko roti nahi hai jahan Sailaab nay koi tabahi nahi Machai un k pass kia khak hu ga jahan Sailaab nay tabhahi macha rakhi hai????Bhai Agar USA sailaab zadgaan ki madad Kar raha hai tu us ka shukar ada karo cause kia pata un ki madad say abhi jitnay bhi logoon ko khana aur dawain mil rahin hain Amriki Imdad hu...
 

ali_ravian

Councller (250+ posts)
oohh please ask you Secretary of state that if Her country really wants to help our poor nation in this difficult hour then please take back your all loans and ask other countries to do so including IMF & WB...... please response to all questions asked by Pakistanis on this forum, if you are allowed to do........
 

gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
oohh please ask you Secretary of state that if Her country really wants to help our poor nation in this difficult hour then please take back your all loans and ask other countries to do so including IMF & WB...... please response to all questions asked by Pakistanis on this forum, if you are allowed to do........

you forgot one thing

" and LEEEEEEEEEEEAVE the region'
 
oohh please ask you Secretary of state that if Her country really wants to help our poor nation in this difficult hour then please take back your all loans and ask other countries to do so including IMF & WB..............


Fawad Digital Outreach Team US State Department



ترقياتی منصوبوں اور امدادی پيکج کے حوالے سے فيصلہ سازی کے عمل میں دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کے اہم عہدیداروں کی باہمی رضامندی شامل ہوتی ہے۔ امريکی حکومت زبردستی پاکستانی حکومت کے اہلکاروں پر اپنی مرضی کے منصوبے مسلط نہيں کر سکتی۔



ايسے بے شمار سرکاری اور غير سرکاری ادارے، تنظيميں اور ان سے منسلک افراد اور ماہرين ہيں جو درجنوں ايسے منصوبوں پر مسلسل کام کر رہے ہيں جو دونوں ممالک کے مابين تعلقات کی مضبوطی کا سبب بن رہے ہيں۔



اس بات کا فيصلہ کرنا کہ پاکستان کو کس قسم کی مدد درکار ہے، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔



ريکارڈ کی درستگی کے لیے واضح کر دوں کہ ماضی میں پاکستان کی درخواست پر امريکی حکومت کی جانب سے قرضوں کے ضمن ميں چھوٹ اور رعايت دی جاتی رہی ہے۔



جولائ 17 2004 کو امريکی حکومت نے پاکستان پر موجود 495 ملين ڈالرز کے قرضے معاف کيے تھے۔


نومبر 2001 ميں بجٹ ميں سپورٹ اور خسارے کو پورا کرنے کے لیے 600 ملين ڈالرز کيش فراہم کيے گۓ تھے۔


اگست 2002 ميں امريکہ نے پاکستان پر 3 بلين ڈالرز کے قرضوں کی ادائيگی کے شيڈول ميں نرمی کی تھی اور اپريل 2003 میں ايک بلين ڈالرز کے قرضے يکسر معاف کر ديے تھے۔



ليکن اس وقت کے زمينی حقائق اور پاکستان ميں سيلاب کی تباہ کاريوں سے جو صورت حال درپيش ہے اس کے پيش نظر حکومت پاکستان ريليف کے حوالے سے سازوسامان اور بحالی کے عمل کے ليے امداد کی درخواست کر رہی ہے۔



امريکی حکومت وقت کی ضرورت اور حکومت پاکستان کی درخواست اور مطالبے کے عین مطابق ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔



آج ہی امريکی ادارہ براۓ بين الاقوامی ترقی (يو ايس ايڈ) کے ايڈ منسٹريٹر نے اعلان کيا ہے کا امريکہ پاکستان ميں سيلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے 50 ملين ڈالر فراہم کر رہا ہے۔



ڈاکٹر شاہ نے يہ اعلان امريکی طيارے سی 130 کی امدادی پرواز کے ذريعے سکھر پہنچنے کے بعد کيا۔ يہ طيارہ سيلاب سے متاثرہ خاندانوں کو سر چھپانے کے ٹھکانے فراہم کرنے کے لیے پلاسٹک کی شيٹس لے کر وہاں گيا تھا۔ سکھر میں اپنے قيام کے دوران ڈاکٹر شاہ نے سيلاب سے جزوی طور پر شکستگی کا شکار ہونے والے سکھر بیراج کا دورہ کيا اور مقامی حکام سے امدادی سرگرمیوں کے بارے ميں بات چيت کی۔ انھوں نے سيلاب سے متاثرہ خاندانوں سے گفتگو کی اور طبی کلينکوں کا دورہ بھی کيا۔



متاثرين کی جلد بحالی کے لیے فراہم کی جانے والی 50 ملین ڈالر کی يہ رقم پاکستان کے ساتھ وسيع تر شراکت داری کے ايکٹ 2009 جو کيری لوگر برمن بل کہلاتا ہے، کے تحت مختص کردہ فنڈز سے ادا کی جاۓ گی۔ مزيد رقم سے جلد بحالی کے پروگراموں مثال کے طور پر علاقے کے انفراسٹرکچر اور روزگار کمانے کی سرگرميوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔




فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




 

Back
Top