
متحدہ عرب امارات کی کمپنی پاکستان میں 1اعشاریہ8 ارب کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدہ طے پاگیا
متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے پاکستان میں 1اعشاریہ 8 ارب روپ کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے، سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط ہوں گے اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد بحال ہوگا۔۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ یو اے ای کی کمپنی ابوظبی پورٹس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان پی آئی سی ٹرمینل کو چلانے کیلئے طے پایا ہے، معاہدے کیلئے ابوظبی پورٹس کا وفد کے پی ٹی میں پی آئی سی ٹرمینل پہنچا، وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے وفد کا استقبال کیا، وفد میں یو اے ای کی وزیر توانائی اینڈ انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سمیت اعلی عہدیداران شامل تھے۔
معاہدے کے مطابق ابوظبی پورٹس کراچی کی مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے جن میں پی آئی سی ٹی اور بلک کارگو بھی شامل ہے کے آپریشنز میں 1اعشاریہ 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ کمپنی پی آئی سی ٹی کا انتظامی کنٹرول بھی حاصل کرلے گا۔
معاہدے میں پی آئی سی ٹی ٹرمینل کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، تجویز کے مطابق پورٹ کا نام گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ رکھنے پر غور کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistan-uaeahaa.jpg