پاکستان اسٹاک ایکسچینج : سرمایہ کاروں کی 100 ارب سے زائد رقم ڈوب گئی

PSX-stock-ex-down-bt.jpg


اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی رہی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 107 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

معیشت سدھارنے برآمدات بڑھانے کی منصوبہ بندی نہ ہونے اور روپے کی بدترین تنزلی سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے نہ صرف مایوسی بڑھی بلکہ سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے ہوئے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔

جمعے کے روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کےچار سیشنز میں مندی جب کہ ایک سیشن میں ملاجلا رحجان رہا۔ سیلاب سے معیشت پر منفی اثرات کے خدشے سے کاروباری حجم بھی کم رہا۔

مجموعی طور پر مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید ایک کھرب 7 ارب 26کروڑ 15لاکھ 34ہزار 760روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 68 کھرب 54ارب 52کروڑ 81 لاکھ 38ہزار 914روپے پر آ گیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 268.67 پوائنٹس گھٹ کر 41ہزار 679 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 85.75 پوائنٹس گھٹ کر 15ہزار 684 پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایم آئی 30انڈیکس 60ہزار42 پوائنٹس گھٹ کر 68ہزار 619 پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 259.67 پوائنٹس گھٹ کر 20ہزار 990 پر بند ہوا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان چورورں کی وجہ سے سارا ملک ڈوب رہا ہے، سیلاب سے ڈوبنا اور سٹاک ایکسچینج میں پیسے ڈوبنا تو چند علامات ہیں جو نظر آرہی ہیں
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم کا ترجمان افتخار بابر سو کالڈ میجر جنرل کہاں ہے ؟
Missing in action or what ?
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بزنس مین اب کیوں آرمی چیف سے ملاقات نہیں کرتے؟ کہ ان جی ایچ کیو کے خفیہ ملاقاتیوں سے جان چھڑایں۔یا ان کے کیسز ختم کرانے کی فرمایش پوری کرتے کرتے پورا ملک ختم کر دیں گے؟