
پاکستانی اسکالر ملک کا نام روشن کردیا،دو غیر ملکی ایوارڈ جیت لیے،پی ایچ ڈی کی طالبہ نے سان فرانسسکو میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں دو اعزازات اپنے نام کئے،طالبہ کو سفری فیلوشپ دی گئی اور دوم اسٹیم سیل پر اپنی غیرمعمولی تحقیقی تخلیص کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی اسکالر عائشہ اسحاق نے حال ہی میں پروفیسر ڈاکٹرعصمت سلیم کی نگرانی میں مکمل ہونے والی اپنی تحقیق کی تلخیص کے غیر معمولی ہونے کے اعتراف میں انٹرنیشنل سوسائٹی فار اسٹیم سیل ریسرچ ،یو ایس اے، کے دو بین الاقوامی ایوارڈ ’آئی ایس ایس سی آر میرٹ ایبسٹریکٹ ایوارڈ‘ اور ’آئی ایس ایس سی آر ٹریول ایوارڈ‘ اپنے نام کیے۔
https://twitter.com/x/status/1545346453731586048
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق عائشہ اسحاق نے یہ ایوارڈ آئی ایس ایس سی آر کے تحت سان فرانسسکو امریکہ میں منقعدہ ایک بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کے پوسٹر سیشن میں آن لائن اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے حاصل کیا ۔
متعلقہ تحقیق دراصل چوہوں کے بون میرو سے نکالے گئے بنیادی خلیات کے استعمال سے فالج اور دیگر امراض کے علاج سے متعلق ہے،عائشہ اسحاق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں پروفیسر ڈاکٹرعصمت سلیم کی نگرانی پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے بائیس سو افراد شرکت کر رہے تھے،جبکہ ایک ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے،بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے عائشہ اسحاق کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا اعتراف ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں باصلاحیت اور قابل نوجوان اسکالروں کی موجودگی ادارے کے لیے قابلِ فخر ہے، دیگر نے بھی کامیابی دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ayeshaishaq.jpg