کذاب میڈیا ہے جو کہ امت کذاب کی پیروی کر رہا ہے اور پوری قوم کی رگوں میں جھوٹ کا زہر بھر رہا ہے۔
متحدہ کے خلاف انکا طریقہ واردات یہ بن گیا ہے کہ "نامعلوم سورس" کے حوالے سے سازشی الزام لگا کر جھوٹا پروپیگنڈا کرنا شروع ہو گئے ہیں۔
مثلا یہ سازشی جھوٹا پروپیگنڈہ کہ کراچی میں لندن ایجنسیز کی اطلاع پر کوئی 2 مشتبہ اشخاص حراست میں لیے گئے ہیں۔ یہ سراسر جھوٹ ہے، مگر اس جھوٹ پر بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں کہ لندن پولیس نے پاکستانی اتھارٹیز سے ان 2 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔
اب دور دور تک ان 2 افراد کی حوالگی کے مطالبے کی کوئی خبر لندن میڈیا کی طرف سے شائع نہیں ہوئی ہے، مگر پاکستانی میڈیا اس جھوٹ سے بھرا پڑا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لندن پولیس کے چیف نے ایک انٹرویو مین بغیر کوئی سورس دیے یہ کہا تھا "لوگوں کو پتا ہو گا کہ کراچی میں 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ نومبر 2011 کا انٹرویو)۔
مگر یہ بات غلط تھی اور برطانوی پولیس چیف نے شاید پاکستانی اخبارات کے حوالے سے یہ بات کی تھی۔
چنانچہ اسی لیے برطانیہ کی وزیر داخلہ مس تھریسا نے لندن پولیس چیف کے اس بیان کو زبردست طریقے سے جھٹلاتے ہوئے صاف صاف کہا کہ ایسی کوئی معلومات فراہم کی گئیں اور نہ کوئی ایسی گرفتاری ہوئی ہے۔
http://x.dawn.com/2011/11/25/no-arrest-made-in-imran-farooq-case-uk/
چنانچہ برطانوی وزیر داخلہ کی اس صاف صاف بیان کے بعد ناممکن ہے کہ برطانیہ ان 2 افراد کی حوالگی کا پاکستان سے مطالبہ کرے (پاکستانی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی ان 2 افراد کی گرفتار کی منکر ہیں، ۔۔۔۔ اور موجودہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی)۔
مگر اس سب کے باوجود عمران فاروق شہید کی برسی پر اس جھوٹ سے بھرے پڑے ہیں کہ برطانیہ نے 2 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے (اور یہ سب دعوے "نامعلوم" سورسز کی طرف سے کیے جا رہے ہیں)۔
مثلا یہ خبر دیکھیے (لنک)۔
جناح پور سے لیکر آج تک یہ پاکستانی میڈیا یونہی ہمارے خلاف جھوٹی خبریں نامعلوم سورسز کے حوالے سے بیان کر کے نفرت کا زہر بھرتا آیا ہے۔
زیادہ افسوس اہل وطن پر ہے جو ہمارے خلاف ہر خبر کو آنکھیں بند کر کے آمنا صدقنا کہتے ہوئے قبول کر لیتے ہیں۔
ادھر تو آپ لوگ اس جھوٹ کے پکڑنے پر الٹا مجھے گالیاں دیں گے۔
مگر جب یہ جھوٹ متحدہ کے سپورٹر عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو وہ پھر آپ لوگوں سے، آپ کے جھوٹ سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔
کیا آپ واقعی چاہتے ہیں کہ آپ لوگ ہمارے خلاف ایسے جھوٹ بول بول کر نفرتوں میں اضافہ کیے جائیں؟