پاکستانی لڑکی نسل پرستی کیخلاف مثال

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
برطانیہ میں پاکستانی لڑکی نسل پرستی کیخلاف مثال بن گئی

C86ZpbDXUAEdypF.jpg



برمنگھم:برطانیہ میں پاکستانی نژاد لڑکی صفیہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ بڑے اطمینان سےنسل پرست برطانوی
رہنما ایان کراس لینڈ کے سامنے کھڑی ہے۔


گزشتہ روز برطانیہ کی نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ (ای ڈی ایل) نے برمنگھم میں مسلمانوں کے خلاف ایک ریلی نکالی تھی جس میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نعرے لگائے جارہے تھے۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے اسکارف پہنے ہوئے ایک راہگیر خاتون کو گھیر لیا اور اسے برا بھلا کہنے لگے جس پر صفیہ خان بے خوف ہو کر ان کے درمیان پہنچ گئی اور خاتون کو ان کے چنگل سے چھڑالیا مگر خود ان کی زد میں آگئی۔مظاہرین اسے گھیر کر اپنے رہنما ایان کراس لینڈ کے سامنے لے گئے جو اس پر چیخنے چلانے لگا لیکن صفیہ کچھ بولے بغیر سکون سے اس کے سامنے کھڑی رہی اور اس کی مغلظات سنتی رہی۔

آخرکار مقامی پولیس نے مداخلت کرکے اسے وہاں سے نکال لیا مگر اسی دوران ایک پریس فوٹوگرافر نے یہ تصاویر کیمرے میں محفوظ کرلیں جو چند گھنٹوں بعد ہی ساری دنیا میں پھیل گئیں۔
ہزاروں عام لوگوں کے علاوہ یہ تصویر برطانیہ کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرائی ہے اور تند و تیز ماحول میں پُرسکون رہنے کا مظاہرہ کرنے پر صفیہ خان کی خوب تعریف کی ہے۔


 
Last edited by a moderator:

Cobra

MPA (400+ posts)
" EDL " Is Nothing But A Group Of Fanatic Christians. Most Of Their Members Are Army Vetrans Who Served In The Middle East.
 

Anuuge67

Chief Minister (5k+ posts)
The REAL UK.. Cowards being protected by the police, young Pakistanis must confront these scumbags terrorist.
 

faveer

Councller (250+ posts)

کلبوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

جو مجرم سول عدالتوں کے دائرہ کار میں آتے تھے ان کو بری کر دیا گیا اور جس مجرم کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلا اس کو تمام تر سفارتی دباو کے باوجود سزائے موت دے دی گئی۔ شکریہ افواجِ پاکستان


یہ ہے وہ فرق جس کا رونا میں ہمیشہ روتا رہا کہ ہماری افواج نا صرف پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں بلکہ دہشت گردی کو ختم کے لیے نہایت سنجیدہ جبکہ دوسری طرف جمہوریت اس ملک کے لیے اب ناسور بن چکی ہے۔ اس لیے میں کل بھی افواج پاکستان کے ساتھ تھا اور آج تو خیر ہماری فوج نے کلبوشن کو پھانسی دے ثابت کر دیا کہ فوجی عدالتیں سول عدالتوں سے لاکھ درجہ بہتر ہیں

افواج پاکستان زندہ باد
 

Back
Top