جنرل حمید گل نے تکبیر کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کہاتہا کہ پاکستان نے 1984میں ایٹمی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔امریکہ کے ہمیشہ سے پاکستان سے یہ تقاضے رہے کہ پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کو رول بیک کیا جائے اور یہ بھارت و اسرائیل کے لئے کیا جا رہا ہے۔امریکہ بھارت کو جو کردار سونپ رہا تھا پاکستان کے ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے اسکا پورا ہونا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان لوگوں پر جنہوں نے دباؤکے باوجود مشن کو مکمل کیااور نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی ملک کے طور پر سامنے آیا ۔امریکہ آگاہ تھا کہ ہماری منزل قریب ہے۔ دنیا نے پاکستان کے بم کو اسلامک بم کہا ،اس سے پہلے یہودی بم،عیسائی بم،ہندو بم موجود ہے تو پھر ہمیں اسلامی بم کہتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی طرح ایٹمی قوت بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ہم ساتویں نہیں بلکہ تیسری نمبر کی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔1971میں سازشوں کے ذریعہ ملک کو دولخت کر دیا گیا۔مودی امریکہ کی مدد اور اپنی تعداد پر فخر کر رہے ہیں وہ یہ بھول رہے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی قوت اور شوق شہادت موجود ہے۔ اودھو ٹھاکرے پاکستان پر ایٹم بم مارنے کی بات کرتا ہے ہم انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔ہم نے بھارتی مسلمانوں کو بھی بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مصنوعی ریاست ہے جو صرف ہماری کمزوریوں کی وجہ سے قائم ہے۔
-----------------------------------------------
تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایٹمی پاکستان عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے۔ پاکستان کی جانب غلط نظر سے دیکھنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد وبیدار ہے۔ مسؤل جماعۃالدعوۃ پشاور محمد یاور، حاجی محمد اقبال و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ یہ طاقت اور نظریے پر پوری دنیا کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کا محافظ ہے