پاکستانیوں نے عید الاضحیٰ پر کتنے ارب ڈالر کی قربانی کی؟

doller-pakistan-qurabi.jpg


پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام نے 3 روز کے دوران تقریباً 500 ارب روپے 1.8 ارب ڈالر کے جانوروں کی قربانی کی, پاکستان ٹینرز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے (30 ملین ڈالرز) لگایا گیا جب کہ جانوروں کی 40 فیصد کھالیں شدید گرم موسم اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں,عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔

گزشتہ سال عید الاضحیٰ پر پاکستان میں 65 لاکھ جانور قربان کیے گئے جس میں گائے، بیل، اونٹ، بکرے، دنبے اور جھترے شامل تھے, سب سے زیادہ قربانی گائے اور بیل کی گئی تھی ۔