پانچ سے 600ارب ڈالر کی زبانی کلامی سرمایہ کاری ہو چکی ہے- صدیق جان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
انصار عباسی صاحب کے مطابق آج 20 ارب ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے پچھلے تین سالوں میں جنگ اخبار کے فرنٹ پیج پر لگنے والی سرمایہ کاری کی خبروں کو اکھٹا کر لیں تو پانچ سے چھ سو ارب ڈالر کی زبانی کلامی سرمایہ کاری ہو چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1890231918907781212
"حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مینیج کرنا آپ کا کام ہے۔ اگر تحریک انصاف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سڑکوں پر نکل آئے، تو یہ آپ کی ناکامی ہو گی، اور پھر چاپٹر کلوز ہو جائے گا۔" — صدیق جان
https://twitter.com/x/status/1889865935118540846
انصار عباسی

اسلام آباد:…انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں- یہ آئی ایف سی کے کسی بھی وفد کا تقریباً ایک دہائی کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔

آئی ایف سی وفد کا یہ دورہ ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک نئے منصوبے ’’ٹرانسفارمیٹیو کنٹری پارٹنرشپ‘‘ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، اس منصوبے کے تحت ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کے نجی شعبے کی مدد کیلئے آئندہ 10؍ برسوں میں آئی ایف سی کے ذریعے 20؍ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔

آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کا وعدہ عالمی بینک کی جانب سے آئی ڈی اے (رعایتی فنانس) اور آئی بی آر ڈی کے ذریعے پہلے سے ہی 20 ارب ڈالرز کی فراہمی کے وعدے سے الگ ہے، جس سے آئندہ دس برسوں میں ورلڈ بینک گروپ کی مجموعی سرمایہ کاری 40؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔

ورلڈ بینک کے پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر توقیر شاہ نے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں اگلے عشرے کیلئے 40؍ ارب ڈالر کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک منظور کیا گیا ہے جو ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی استحکام پر اعتماد کا ایک بڑا اظہار ہے اور تقریباً ایک دہائی کے بعد آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا دورہ اس اعتماد کی مزید توثیق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1889919721560326588
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

President (40k+ posts)

اور اس ٥٠٠ سے ٦٠٠ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اب تک ١٠٠ ارب ڈالر کا خالص منافع بھی ہو چکا ہے جو ہر سال بڑھتا ہی جارہا ہے
 

Back
Top