Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
پانامہ کیس کا ڈراپ سین
ٹی وی پر جب بھی کوئی قسط وار ڈرامہ سیریل چلتی ہے، میں کہانی کی دوچار قسط دیکھ کر ہی انجام کا بتا دیتا ہوں، یہ میری قابلیت ہے، اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ کہانی میں اتنا سسپنس ہے پھر بھی تم اتنے آرام سے انجام کس طرح بتا سکتے ہو، میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ کہانی لکھی جا چکی ہے۔
پانامہ کیس کی کہانی بھی لکھی جاچکی ہے، اس کہانی میں سسپنس بھی ہے، اور کئی موڑ ہیں جنھیں دیکھ کر لگے گا کہ مقدمہ موڑ لے رہا ہے، لیکن میرا کہنا ہے کہ اس کیس کا انجام بھی مختلف نہ ہوگا، کیس کی نوعیت، دلائل، ثبوت، وغیرہ وغیرہ یہ باتیں غریب کے لئے ہوتی ہیں، اصل بات اتنی ہے کہ کہانی لکھی جاچکی ہے، اگر پانامہ کیس کا ڈراپ سین اس سے مختلف ہوا تو کہنا۔ ۔ ۔ ۔

Last edited by a moderator: