پانامہ لیک کیا ہے ؟

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
پانامہ لیک کیا ہے ؟



_89063523_panama_index_draft2.jpg



ایک سال پہلے ایک جرمن اخبار سے ایک نامعلوم شخص رابطہ کرتا ہے اور اسے "موزیک فونیسکا" نامی مشہور لا فرم کے انتہائی کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹس دینے کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر تو کوئی پاکستانی اخبار ہوتا تو یہ انفارمیشن لے کر بریکنگ نیوز دے دیتا، لیکن جرمن اخبار نے یہ تمام ڈاکومنٹس " انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس" کے حوالے کردیں اور پوری دنیا کی 80 صحافتی تنظیموں کے 107 نمائیندگان نے پورا ایک سال ان ڈاکومنٹس پر ریسرچ کی اور بالآخر پتہ چلا لیا کہ وہ تمام ڈاکومنٹس بالکل اوریجنل اور درست تھیں۔

کل جرمن اخبار نے اس تمام ڈیٹا کی سمری رپورٹ جاری کردی ھے اور اسے "پانامہ پیپرز لیک" کا نام دیا گیا ھے۔ آج تک ہونے والے تمام لیکس میں یہ سب سے بڑا لیک ھے جس میں تقریباً سوا کروڑ ڈاکومنٹس ہیں جو کہ 2 اعشاریہ 6 ٹیرا بائیٹس پر مشتمل ھے۔

پانامہ لیکس ھے کیا؟
جس لا فرم کا ڈیٹا چرایا گیا ھے وہ دراصل پانامہ میں قائم ہوئی اور اس کے پوری دنیا میں 40 کے قریب دفاتر ہیں۔ یہ فرم دنیا کی چوتھی بڑی لا فرم ھے اور اس کی وجہ شہرت بڑی بڑی شخصیات کے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری میں مدد دینا ھے۔

ان ڈاکومنٹس میں ویسے تو کئی لوگوں کے نام آچکے ہیں جن میں 12 ایسے لوگ بھی جو اپنے اپنے ممالک کے نیشنل لیڈرز ہیں یا ماضی میں رھے ہیں۔ ان میں آئس لینڈ، روس، عراق، یوکرائن، مصر وغیرہ شامل ہیں۔

دل تھام کر بیٹھیں، ان بارہ ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ھے اور پانامہ پیپرز میں واشگاف الفاظ میں بتایا گیا ھے کہ کس طرح شریف فیملی بشمول نوازشریف، شہبازشریف، حسن نواز اور مریم نواز کے اربوں ڈالر سوئیٹزرلینڈ، برطانہ اور دوسرے ممالک میں " آف شؤر ٹیکس ہیون " کے طور پر محفوظ ہیں۔ ان اثاثہ جات کو شریف فیملی نے کبھی بھی ڈیکلئیر نہیں کیا، کیونکہ اگر وہ ایسے کرتے تو پہلے تو یہ بتانا پڑتا کہ یہ دولت کہاں سے آئی، اور پھر یہ پوچھا جاتا کہ اس پر ٹیکس کیوں نہیں دیا؟

سب سے تکلیف دہ بات یہ ھے کہ پاکستانی میڈیا میں پانامہ لیکس کو کوریج دینے سے روک دیا گیا۔ آن لائن جنگ اخبار کے مین پیج پر اس کا کوئی ذکر نہیں۔ دنیا نیوز کے پیج پر ایک چھوٹی سی سرخی موجود ھے لیکن اس میں نوازشریف کا نام گول کردیا گیا ھے۔ اس کے برعکس اگر آپ گارڈین، فنانشل ٹائمز اور دوسرے غیرملکی اخبارات کی ویب سائٹس چیک کریں تو سب کچھ مل جائے گا۔

90 کی دہائی میں بینظیر پر سرے محل خریدنے کا الزام لگا تو وہ کئی سالوں تک اس الزام کو جھٹلاتی آئی۔ لیکن پھر کئی سالوں بعد زرداری نے سرے محل کی ملکیت تسلیم کرلی۔






 
Last edited:

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
yaar kion shor kerte ho.... khud bhi so ja or humain bhi sonay do.... hum or to kuch ker nahi saktay.... kam az kam khawab-e-khargosh ka maza to lene do wo bhi bhang (zmaeer faroshi or mufad parasti ki) pee ke.....
 
مرجا اس خبر کا لنک بھی دے دیتے نہ دے کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہو کے تماری تحریر ہے جب کے تم سے دس سال میں سوره بقرہ یاد نہیں ہوئی تھی پہلے ؟
 
Sponsored Link