اس تھریڈ کو ضم نہ کریں
پانامہ لیکس نے دنیا میں ہلچل مچادی
رانا ثنا اللہ اور دوسرے ن لیگی شاید اس لیکس کو سمجھ نہ پائے، رانا نے جلد بازی میں ھمیشہ کی طرح بغیر سوچے سمجھے بیان دے دیا کہ وکی لیکس ہو یا پانامہ لیکس سب جھوٹ ہے
پانامہ لیکس نے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ جرمنی سمیت کئے ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جرمن حکومت کا ایک ادارہ بہت زبردست ہے جسے اسٹاڈ انوالٹ شافٹ کہتے ہیں، یہ قومی ادارہ ملک کے چوٹی کے وکلا پر مشتمل ایک ریاستی ادارہ ہے جو عدالتی عمل میں دخل اندازی نہیں کرتا بلکہ ایسی سنگین مالی بے ضابتگیوں سمیت ہر معاملے کا نوٹس لے سکتا ہے۔ یہی ادارہ بغیر کسی پارلمنٹ یا چانسلر کی اجازت کے بغیر معاملے کو عدالت کے سامنے رکھتا ہے اور وہاں ملزم کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ یہی اداری کیس کو آخر تک حتمی انجام تک لے کر جاتا ہے اور اگر عدالت نے ملزم کو سزا کم دی تو یہی ادارہ سخت سزا کی اپیل بھی کر سکتا ہے۔
اس پانامہ لیکس میں جرمنی کا مشہور بینک ڈوئچے بینک سمیت، سی مینز اور کئی ملٹی ملیونئیرز پر الزام لگے۔ فورا' قانون حرکت میں آیا اور اسٹاڈ انوالٹ شافٹ کا ادارہ سامنے آگیا۔ یہ ادارہ اب تمام ملزمان کو عدالت میں لے کر جارہا ہے،
صرف جرمن نہیں بلکہ ڈنمارک کے بینکس بھی منی لانڈرنگ کی زد میں آگئے ہیں۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی پانامہ پیپرز کی زد میں آچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں معلوم ہوجائے گا کہ کس کس نے استعفے دے دئیے
یہ بات پکی ہے کہ یورپ کے لوگ ان کرپٹس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور عدالتیں اب سخت ترین کاروائیاں کریں گی۔ یہ پانامہ پیپرز جرمن اخبار سود ڈوئچے زائیٹنگ کی تحقیق کے نتیجے میں منظر عام پر آئے۔ جرمنوں نے اس تحقیق کو براطانیہ سے شئیر کیا اور پھر ساری دنیا کو علم ہوا۔
نواز شریف اور ان کے سپورٹرز کا رد عمل تو ھمیشہ کی طرح وہی تھا کہ سب جھوٹ ہے۔ مگر آنے والے دنوں میں جو کچھ یورپ میں ہونا ہے اس پانامہ پیپرز کی بنیاد پر وہ اس رپورٹ کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دے گا۔
پاکستان میں سپریم کورٹ، نیب اور ایف آئی اے پر پاکستانی عوام سے اب نمک حلالی کا وقت ہے۔ یہی عوام ان اداروں کو اپنے ٹیکس دے کر چلا رہے ہیں۔ اب اس عوام کا حق ہے کہ یہ ادارے ان بڑے چوروں کو پکڑ کر عدالت کے کٹہرے میں لائے اور انہیں ایس سزائیں دے کو سارے اپنے بچوں کو مریم نواز، حسن نواز اور نواز کے باقی خاندان سے آئندہ نسلوں کو سبق دے سکیں
اس کرپٹ خاندان کو کیا معلوم پاکستانی کس حال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لعنت نوازکی نکمی اولاد پر جو باپ کی حرام کی کمائی پر خود کو بڑا ثابت کریں
ICELAND
Panama Papers turn up heat on Iceland PM over offshore holdings
http://www.ft.com/cms/s/0/30ed262c-fa44-11e5-8f41-df5bda8beb40.html#axzz44svEvDwu
GERMANY:
http://panamapapers.sueddeutsche.de/
Panama Papers turn up heat on Iceland PM over offshore holdings
http://www.ft.com/cms/s/0/30ed262c-fa44-11e5-8f41-df5bda8beb40.html#axzz44svEvDwu
GERMANY:
http://panamapapers.sueddeutsche.de/