پانامہ فیصلے کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوا ہے

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
پانامہ فیصلے کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوا ہے

zero_tolerance.png

سید حیدر امام - ٹورنٹو


نقار خانے میں طوطی کی آواز کس نے سنی ہے ، اس فورم پر لوگ منافق ہیں اور بہت زیادہ منافق ہیں ..مانیں گے نہیں مگر تمام تر مخالفت کے باوجود میں لکھتا رہا کے عمران خان نے نواز زرداری کو چیک میٹ دے کر بادشاہ گرا دیا ہے ، اب ووٹ صرف عمران خان کو پڑیں گے چاہیے وہ کمبھے کو کھڑا کر دیں . عمران خان اسمبلی جاتے نہیں تھے لھذا تحریک انصاف کے ممبرز نے تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ کیا . نہ انہوں نے ختم نبوت پر قوم کو اعتماد میں لیا اور نہ ووٹنگ کی اسلایحات پر . ووٹنگ اسلایحات پر تحریک انصاف کی مجرمانہ غفلت ظاہر کرتی ہے کے تحریک انصاف کے لیڈرز کو پتا تھا کے اسلایحات انکے خلاف بھی استعمال ہو سکتی ہیں لھذا عمران خان اور ہمیں کھلا دھوکہ دیا گیا . یہ تو ہو گا جب بادشاہ ہر وقت چاپلوسوں میں گھس کر بیٹھا رہے گے اور تنقید پر وضاحتوں کی چادر لپیٹے گا


Three-feet-from-gold.jpg


٦ جولائی پانامہ فیصلہ کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوا ہے جو الیکشن میں الیکٹ ابلیز کے ساتھ الیکشن میں جا رہی ہے جسکی قطعی طور پر ضرورت نہیں تھی . جدوجہد اور محنت تحریک انصاف کے سپپورٹرز نے کی مگراسمبلی میں وہی لوگ دوبارہ جائیں گے جنکے احساسات اور جذبات ہماری ترجمانی نہیں کرتے . عمران خان آخرمیں ہار ماں گئے اور اپنے ووٹرز پر اعتماد نہ کیا . اب میدان خالی ہے ، کھمبے کو بھی ووٹ عمران خان کے نام پڑنے تھے مگر جہانگیر ترین ، علیم خان نے تحریک انصاف کو بطور جماعت تباہ کر دیا ، اس وقت جب محنت رنگ لے ای تھی. اگر تحریک انصاف کے لیڈر اسسمبلی میں تحریک انصاف کے ساتھ سازش نہ کرتے تو ہمیں کبھی بھی عامر لیاقت اور مصطفیٰ کھر جیسے منحوسوں کو پارٹی میں نہ دیکھتے مگر کیا کریں جب قبضہ مافیہ ہر جگہ موجود ہو ؟

پاکستان کی تاریخ میں ایک اور پارٹی کو موقع ملا تھا کے وہ جمہوری پارٹی بن کر چلتی رہتی مگر اب پھر آرمی جنرل کا قلہ ہمشہ کی طرح قائم رہے گا

٦ جون پانامہ کا فیصلہ اتا ہے مگر اس سے پہلے ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ سپریم کورٹ اور نیب سے چلنا شروع ہوتا ہے . ٦ جون سے پہلے ملک ریاض کو ہمارے محترم چیف جسٹس صاحب اپنی عدالت میں طلب کر کے ٢ دنوں میں ٢٠ ارب " جگا ٹیکس" کا تقاضہ کرتے ہیں . معملات پانچ ارب میں ٹلتے ہیں . پھر چیف صاحب اپنی جیب سے ایک ملین دان کرتے ہیں، ایک اکاؤنٹ کھلواتے ہیں، پبلک کو چندہ مہم شروع کرنے کا اور دو عدد ڈیم بنانے کا آرڈر ایسے دیتے ہیں جیسے چند دوست پیسے ڈال کر پیزا آرڈر کرتے ہیں . پاکستان میں ڈیم کا مسلہ ہمیشہ سیاسی رہا ہے کبھی بھی مالیاتی نہیں تھا . حکومت وقت نے اگر ڈیم بنانا ہو تو وہ بجٹ میں پیسے رکھتی ہے یا پروجیکٹ فنانسنگ کروا لیتی ہے . مگر قربان جائیں چیف کے ٹائمنگ پر کے انہوں نے پانچ جون کو یہ تمام کام انجام دئے . پھر بول ٹیلی ویژن کے شیخ کو دوبارہ سزا اور گرفتار کیا گیا . اسکے ساتھ ایٹم سونگ کے طور پر سیکرٹری فواد حسن کو گرفتار کیا گیا جو بہت پہلے ہونا چاہیے تھا

اس سے پہلے چیف جسٹس صاحب نواز شریف خاندان کو لندن جانے کی اجازت مرحمت فرما دیتے ہیں

میں شروع سے اس بات کا قائل ہوں کے ٹرائل نواز شریف کا کبھی تھا ہی نہیں ، یہ تو پاکستان عدلیہ کا ٹرائل تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو کر ایک پنجابی جج نے دوسرے " پنجابی لیڈر" کو بچاتے بچاتے وفاق کو خطرے میں ڈال دیا . میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کے نیب اب دوسرے صوبے کے کسی بڑے لیڈر پر کیسے مقدمہ چلائے گی ؟

٦ جون کو فیصلہ اتا ہے اور نواز شریف کو ١٠ سال قید اور ١ ارب کی جائیداد ضبط کر لی جاتی ہے . نواز شریف کو داد دیں کے بغیر دستاویز کے اور چند جعلی دستاویز کے ساتھ وہ ٢ سال مغلیہ شان سے مقدمہ کھینج گئے . میں حیران ہو کے چیف جسٹس جناب ملک ریاض سے چند دنوں میں پانچ ارب کا جگا ٹیکس رکھواتے ہیں جسکی شائد کوئی قانونی حثیت نہ ہو . وہ ٹیکس نادہندگی پر بھی بیس ارب بآسانی رکھوا سکتے تھے مگر ڈیم کے نام پر جگا وصول کیا . نواز شریف نے دو سال عدالتوں ، میڈیا اور سب کو اگے لگا کر محض ایک ارب دے گا جسکی وصولی کو شائد دس سال لگ جائیں اور شائد ہم برطانیہ سے وہ نہ نکلوا سکیں . کیا یہ راکٹ سائنس آپکو سمجھ میں اتی ہے ؟

گرفتاری تو اس وقت ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوتے . پاکستان کے تمام نامور وکلاء یہ کہ چکے تھے ملزم کے غیر موجودگی میں نیب کے قانون کے مطابق سزا نہیں ہو سکتی تو پھر نیب نے ملزم حاضر کیوں نہیں کروایا اور عدم موجودگی میں سزا کیسے دے دی ؟

نواز شریف کا ایک بیان چل رہا ہے کے وہ پاکستان آئین گے . اگر وہ پاکستان آئین گے تو کلثوم کی بیماری کا کیا ہوا ؟
ڈار اور نواز شریف کے بیٹے ابھی تک کیوں مفرور ہیں ؟
نواز شریف اور مریم بھی مفرور ہو چکے ہیں ، ذمہ دار کون ؟


image.png


نواز شریف کو پہلے بھی سزا ہو چکی تھی مگر آج کےارب پتی نگران وزیراعظم نے انھیں ریلیف دے کر پاکستان کا بیڑہ غرق مزید کروایا تھا . اگر نواز شریف کو گرفتار کر کے سزا پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا تو ذمہ دار کون ؟

کیا چیف جسٹس صاحب کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے جنکی اجازت سے وہ لندن گئے ہیں ؟
چیف جسٹس اتنے بیچیں کیوں ہیں ؟


اس سزا پر پاکستانی خوش کیوں ہو رہیں ہیں جبکے ڈاکہ ٣٠٠ ارب سے زیادہ کا تھا ، ملزم بھی فرار اور ڈکیتی کی رقم بھی ہم نہیں نکلوا سکتے ، کیا پاکستانی عدالت نے پاکستانیوں کے ساتھ دن دھاڑے ڈکیتی کر کے ہمیں بیوقوف نہیں بنایا ؟
نہ نواز شریف گرفتار ہوا اور نہ مونگ پھلی کا دانہ ہمیں ملنا ہے تو یہ سب ڈرامے کا فائدہ کسے ؟
یہ تو شریف خاندان کو بہت بڑا ریلیف اور این آر او دیا گیا ہے


نواز شریف فوج کی طرف اشارہ کر رہیں ہیں ، فوج کو مورود الزام دینا بنتا ہے کیونکے صرف فوج ہی نواز شریف سے زیادہ طاقتور تھی جسکو کمزور کرنے کے لئے بازار سے فیتے لائے گئے تھے اور فوج کے سربراہ کے ساتھ غداری اور اسکے سربراہ کے ساتھ توہین کی گئی تھی . فوج کو کرارا جواب دینا چاھئے . ہم فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کے نواز شریف اور مریم کو سامنے بیٹھا کر انسے سوالات کریں کے اس تمام مالیاتی ڈکیتی میں فوج کا کیا تعلق بنتا ہے ؟

نواز شریف یکطرفہ پروپوگنڈا کرتا ہے اور پاکستان کا میڈیا بک بک شروع کر کے ہمارا دماغ خراب کرتا ہے . کیا یہ ضروری نہیں کے اس خاندان کے تمام افراد کو سامنے بیٹھا کر ان پر جرح کی جائے تاکے ہمیشہ کی روزانہ بیانیہ سے ہماری جان چھوٹے اور ہم لوگ اصل معملات پر سوچ اور بات کر سکیں ؟

اگر صدر پاکستان نواز شریف کو اتنی کم سزا پر معاف کرتا ہے تو پاکستانیوں کو چاھئے کے فیس بک سے نکل کر احتجاج کریں
پاکستان کے صحافیوں سے التماس ہے کے اگر شریف خاندان کو کوئی فرد آپکے سوالات کا جواب نہیں دیتا تو یکطرفہ بیانیہ پر ہمارا دماغ مت خراب کریں
برداشت کرنے کا شکریہ

 
Last edited by a moderator:

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
I THINKK THIS VERDICT WILL STRENGTHEN IK GOVT WITH ELECTABLE

AND ELECTABLES COULDNT BLACK MAIL IK NO MORE

ITS ALL ABOUT FIRST THREE MONTHS PERFORMANCE OF IK

LETS SEE

DONT UNDERESTIMATE SHOOOWBAAZ IS STIL THERE

یہ بات لکھ لیں کے اس مقدمے میں وفاق کو کمزور تر کر دیا ہے
یہ بات لکھ لیں کے نیب اب کسی دوسرے صوبے کے لیڈر کو گرفتار نہیں کر سکتی

Let the social media calm down
Let the sanity prevail, people will start questioning the decision.
This decision has weaken Pakistan and it's democracy.
SC Chief is taking advantage of his position, he is the most filthy character in entire saga
Why he let Sharif family go our of Pakistan ?
I am not interested in elections any more, we have already entered into Chaos
It's just beginning of the end.

Our Judicial system was like....They were chasing Cars, they wouldn't know what to do if they caught one
Famous Joker Dialogue...Which fits our Pakistan.

“Introduce a little anarchy, upset the established order, and everything becomes chaos, I’m an agent of chaos , and you know the thing about chaos? It’s fair.”
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
فیصلہ ٦ جولائی کو آیا ہے

اکمل صاحب، آج دو بندے پارٹی میں شریک نہیں تھے، ایک آپ دوسرے وہ بھائی صاحب جنہیں آپ اکثر وٹّا مارتے ہیں تو پھر وہ آپ کی ٹانگ نہیں چھوڑتے
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
سر میں آپ کی تمام باتوں، فہم و فراست سے پورا پورا سہمت ہوں
نواز شریف کو با عزت بری کر کے نشان حیدر دیا جانا چاہیے تھا تاکہ فائدہ تحریک انصاف کو پہنچتا، درست
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
سر میں آپ کی تمام باتوں، فہم و فراست سے پورا پورا سہمت ہوں
نواز شریف کو با عزت بری کر کے نشان حیدر دیا جانا چاہیے تھا تاکہ فائدہ تحریک انصاف کو پہنچتا، درست

شاہ جی ، میں نے سیاق اور سباق کے حوالے سے لکھا ہے اور سوالات اٹھائے ہیں
سزا تو پہلے بھی ہوئی تھی ، کیا عمل درآمد ہوا تھا ؟
الٹا ہمیں ذلیل کرنے کے لئے اس جج کو نگران وزیراعظم بیٹھا کر ہمیں کیا پیغام دیا گیا تھا
کوئی سمجھا ؟


بھگا اس مرتبہ بھی دیا گیا ہے
کیا اپ سمجھتے ہیں کے ٣٥ سالہ کرپشن پر پاکستان کو صرف ایک ارب ملنا چاہیے تھا ؟
٤٠٠ گنا جگا ٹیکس تو چیف جسٹس نے دو دنوں میں ملک ریاض سے نکلوا لیا ہے
اور پاکستان کو ٢ سال لگاتار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا تھا


نشان حیدر تو چیف جسٹس صاحب کو دیں جو سمجھتے ہیں پاکستان جیسی ریاست کے پاس ڈیم بنانے کے پیسے نہیں اور وہ بھی عوام اپنی خوں پسینے کی کمائی سے بنائے گی
اس سے زیادہ سنگین مذاق کوئی عدلیہ کا چیف کر ہی نہیں سکتا ہے جو قانون کی جگہ ڈیم بنواتا پھرے اور وہ بھی عوام سے چندہ لے کر
اتنا تو مملکت پاکستان کو ذلیل نہ کرو
 
Last edited:

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
اکمل صاحب، آج دو بندے پارٹی میں شریک نہیں تھے، ایک آپ دوسرے وہ بھائی صاحب جنہیں آپ اکثر وٹّا مارتے ہیں تو پھر وہ آپ کی ٹانگ نہیں چھوڑتے

ضرورت نہیں تھی
مرے کو مارنا بہادری نہیں ہے
 

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

کیا اپ سمجھتے ہیں کے ٣٥ سالہ کرپشن پر پاکستان کو صرف ایک ارب ملنا چاہیے تھا ؟



تین سو ارب کا کیس نہیں کیا گیا تھا
عدالت اسی کیس پہ فیصلہ دے سکتی ہے جو اسکے سامنے پیش کیا جاۓ
یہ سمجھنا کتنا مشکل ہے؟
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
تین سو ارب کا کیس نہیں کیا گیا تھا
عدالت اسی کیس پہ فیصلہ دے سکتی ہے جو اسکے سامنے پیش کیا جاۓ
یہ سمجھنا کتنا مشکل ہے؟

پیارے بھائی ، جوڈیشل کونسل کی انکوائری پڑھ لیں
کتنے والیوم تھے ؟
کیا اپ ایک ارب کی ریکوری سے خوش ہیں جو شائد ہو بھی نہ ؟
پاکستانی تاریخ میں نواز شریف واحد ہے جسے حکومت پاکستان نے رقم واپس کی تھی
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)

شاہ جی ، میں نے سیاق اور سباق کے حوالے سے لکھا ہے اور سوالات اٹھائے ہیں
سزا تو پہلے بھی ہوئی تھی ، کیا عمل درآمد ہوا تھا ؟
الٹا ہمیں ذلیل کرنے کے لئے اس جج کو نگران وزیراعظم بیٹھا کر ہمیں کیا پیغام دیا گیا تھا
کوئی سمجھا ؟


بھگا اس مرتبہ بھی دیا گیا ہے
کیا اپ سمجھتے ہیں کے ٣٥ سالہ کرپشن پر پاکستان کو صرف ایک ارب ملنا چاہیے تھا ؟
٤٠٠ گنا جگا ٹیکس تو چیف جسٹس نے دو دنوں میں ملک ریاض سے نکلوا لیا ہے
اور پاکستان کو ٢ سال لگاتار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا تھا


نشان حیدر تو چیف جسٹس صاحب کو دیں جو سمجھتے ہیں پاکستان جیسی ریاست کے پاس ڈیم بنانے کے پیسے نہیں اور وہ بھی عوام اپنی خوں پسینے کی کمائی سے بنائے گی
اس سے زیادہ سنگین مذاق کوئی عدلیہ کا چیف کر سکتا ہے جو قانون کی جگہ ڈیم بنواتا پھرے اور وہ بھی عوام سے چندہ لے کر
اتنا تو مملکت پاکستان کو ذلیل نہ کرو

This was just one case, avenfield apartments. More verdicts in other cases to come soon. 8 million pound was fine on top of confiscating the property. Got it? Enjoy the weather , relax.
 

ImRaaN

Chief Minister (5k+ posts)
I THINKK THIS VERDICT WILL STRENGTHEN IK GOVT WITH ELECTABLE

AND ELECTABLES COULDNT BLACK MAIL IK NO MORE

ITS ALL ABOUT FIRST THREE MONTHS PERFORMANCE OF IK

LETS SEE

DONT UNDERESTIMATE SHOOOWBAAZ IS STIL THERE
No when IK comes in power in First three months we will pay back all our debts. In sh Allah
 

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
پیارے بھائی ، جوڈیشل کونسل کی انکوائری پڑھ لیں
کتنے والیوم تھے ؟
کیا اپ ایک ارب کی ریکوری سے خوش ہیں جو شائد ہو بھی نہ ؟
پاکستانی تاریخ میں نواز شریف واحد ہے جسے حکومت پاکستان نے رقم واپس کی تھی

جناب صرف کسی بارے میں معلومات ہونا اور اسکو ثابت کر پانا دو مختلف چیزیں ہیں
آپ کی توپوں کا رخ ہی غلط طرف ہے
آپ قانون کے تقاضے پڑھ لیں
جب کوئی واردات ہوتی ہے تو تھانے دار یہ جانتا ہے کہ مجرم کون ہے
ملزم تھانے میں مار کھانے کے بعد اقبال جرم بھی کر لیتا ہے لیکن پھر بھی تھانے دار نے ثبوت اکٹھے کرنے ہوتے ہیں
اگر قتل کی واردات ہے اور ساتھ مال بھی لوٹا گیا ہے تو دو الگ الگ دفعات لگیں گی
لیکن ہو سکتا ہے کہ ثبوت صرف ایک جرم کے ملیں
آلہ قتل برآمد نہ ہو ملزم کے کپڑوں پہ خون نہ ہو وغیرہ وغیرہ
ایسی صورت میں تھانے دار نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ میں کون سے ثبوت اور کون سی دفعہ عدالت کے سامنے رکھوں
کیوں کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ناقص ثبوتوں کی وجہ سے بلکل ہی سزا نہ ہو اور باقی کیس بھی خراب ہو جاۓ
اسی طرح جب کوئی تفتیش ہوتی ہے تو اس تفتیش میں سے کتنا کیس ثابت ہو سکے گا اسکا فیصلہ تفتیشی افسر کرتا ہے نہ کہ عدالت
نواز شریف کے کیس میں یہ فیصلہ نیب نے کرنا تھا نہ کہ عدالت اور چیف جسٹس نے