Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
بریکنگ نیوز؛
ناظرین سب سے پہلے ہم یہ خبر آپ کو دینے جارہے ہیں کہ عمران خان جس ہیرکٹنگ سیلون میں بال بنانے جایا کرتے ہیں...اسی سیلون میں کچه ایسے سرمایہ دار بهی شیو کرنے آتے ہیں جن کا نام پانامہ پیپرز میں آ چکا ہے.....
ہمارے نمائندے قادر غوری اس وقت ہمارے ساته لائن پر موجود ہیں... آئیے ان سے بات کرتے ہیں جو اس وقت اسی سیلون کے سامنے کهڑے ہیں...جی غوری صاحب بتائیے کیا خبر ہے.......
جی نادیہ! میں اس وقت ایف سیون میں اس سیلون کے گیٹ کے سامنے کهڑا ہوں جہاں پر عمران خان آیا کرتے ہیں....جب میں نے سیلون کے مالک سے بات کی تو انہوں نے ایسی ایسی شخصیتوں کی آمد کا اعتراف کیا جو باقاعدگی سے ان کے پاس سروس کیلئے آتے ہیں....اورجن کے نام پانامہ پیپرز کی دوسری قسط میں آچکے ہیں....
بہت بہت شکریہ غوری صاحب...اسی سیلون کے تهڑے پر موجود رہیئے گا اور جیسے ہی کوئی نئی خبر ملے ہمارے ناظرین سے شیئر کیجئے گا.....
جی ناظرین اس بڑی خبر پر تجزیہ کرنے کیلئے ہمارے ساته اس وقت لائن پر ہیں معروف سیاسی تجزیہ کار جناب طلعت حسین صاحب...آیئے ان کی ماہرانہ رائے جاننے کی کوشش کرتے ہیں ...جی طلعت صاحب آپ اس خبر کے بارے میں کیا کہتے ہیں....
دیکهیں...اب یہ بات تو ثابت ہوچکی ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں....اب عمران خان کے کرپشن کے خلاف بلند بانگ دعووں کی قلعی کهل گئی ہے ...کیونکہ اس سیلون میں جو کهینچیاں اور پانی والی سپرے آف شور کمپنیوں کے مالکان کے بال بنانے میں استعمال ہوتی ہے وہی عمران خان کے بال بنانے میں بهی یوز ہوئی ہوگی...تو یہ بات تو دو جمع دو کی طرح واضح ہوگئی کہ عمران خان کاان آف شور کمپنیوں سے کنکشن بنتا ہے.....
بہت بہت شکریہ طلعت صاحب....
تو ناظرین آپ نے دیکها کہ عمران خان جس سیلون میں.......
;)