پارک لین کے فلیٹس کب خریدے گئے، کب بِکے

sohnidhartie

Minister (2k+ posts)
پارک لین کے فلیٹس کب خریدے گئے، کب بِکے

_93543994_9i0a8789.jpg

شریف خاندان کے زیرِ استعمال پارک لین کے فلیٹس کی ملکیت نوے کی دہائی سے تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

پارک لین کا شمار لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے
بی بی سی اردو کو حاصل شدہ سرکاری دستاویزات کے مطابق انیس سو نوے کی دہائی سے یہ چار فلیٹس نیسکول اور نیلسن کے نام پر ہی ہیں اور ان دونوں کمپنیوں کی ملکیت کا اعتراف وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کر چکے ہیں۔
پاناما پیپرز میں نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ملکیت کے بارے میں انکشاف کے بعد سے پاکستان میں حکمران جماعت کے سربراہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے اور انہی انکشافات کی بنیاد پر حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، جماعتِ اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت ہیں۔وزیر اعظم کی فیملی کی طرف سے ان الزامات کے بارے میں جو وضاحتیں اب تک پیش کی گئی ہیں جن میں قطر کے شہزادے کا خط کو بھی ہے، اِن کو حزب اختلاف نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انھیں باہم متضاد قرار دیا ہے۔​

_93554421_hassancompanies.jpg

حسن نواز کی کمپنیوں پر بھی پارک لین کے فلیٹ کا پتہ درج ہے

بی بی سی کو ملنے والی دستاویزات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میے فیئر اپارٹمنٹس کے اسی بلاک میں ایک اور فلیٹ 'بارہ اے' ایک برطانوی کمپنی، فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ اس کمپنی کی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز ہیں۔ فلیگ شپ انویسٹمٹ نے ایون فلیڈ ہاؤس میں فلیٹ نمبر بارہ اے انتیس جنوری سنہ دو ہزار چار میں خریدا تھا۔
برطانیہ میں کاروباری کمپنیوں کا ریکارڈ رکھنے والے سرکاری ادارے کی دستاویزات کے مطابق حسن نواز نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ لیمٹڈ کمپنی سنہ 2001 میں کھولی تھی اور اس پر ان کا جو پتہ درج ہے وہ پارک لین کے فلیٹ کا ہی ہے۔اس کے علاوہ حسن نواز چار دیگر کمپنیوں کوئنٹ پیڈنگٹن لیمٹڈ، کوئنٹ گلاسٹر پیلس لیمٹڈ، فلیگ شپ سکیوریٹیز لیمٹڈ اور کیو ہولڈنگز لیمٹڈ کے بھی ڈائریکٹر ہیں اور ان سب کمپنیوں پر بھی ایون فیلڈ ہاؤس کے فلیٹ کا پتہ ہی دیا گیا ہے۔لندن میں جائیداد کی خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے سے حاصل کردہ دستاویزات میں مرکزی لندن کے علاقے مے فیئر میں پہلا فلیٹ سترہ ایون فیلڈ ہاؤس، یکم جون انیس سو ترانوے میں نیسکول لیمٹڈ نے خریدا تھا۔ایون فیلڈ ہاؤس ہی کی عمارت میں دوسرا فلیٹ نمبر سولہ اکیتس جولائی سنہ انیس سو پچانوے میں نیلسن انٹر پرائز لیمٹڈ نے خریدا۔

_93554415_9i0a8797.jpg

جلا وطنی کے دوران وزیرِ اعظم نواز شریف کا قیام پارک لین کے فلیٹس میں ہی رہا

اسی عمارت میں تیسرے فلیٹ سولہ اے کی خریداری بھی اسی تاریخ کو عمل میں آئی اور یہ فلیٹ بھی نیلسن انٹر پرائز لیمٹڈ ہی نے خریدا۔چوتھا فلیٹ سترہ اے تئیس جولائی سنہ انیس سو چھانوے کو نیسکول لیمٹڈ نے خریدا۔اس حوالے سے بی بی سی نے وزیرِاعظم پاکستان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سے تحریری طور پر رابطہ کیا تھا اور ان سے ان فلیٹس کی ملکیت اور خریداری کی تاریخ سے متعلق اُن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن دو ہفتے گز جانے کے باوجود اُن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
حسین نواز کو لکھے گئے خط میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ یہ فلیٹ سنہ 2006 میں خریدے گئے تھے لیکن برطانوی حکومت کے محکمہ لینڈ رجسٹری کے ریکارڈ کے مطابق ان فلیٹس کی ملکیت نوے کی دہائی سے تبدیل نہیں ہوئی ہے، اس حوالے ان کا کیا موقف ہے۔بی بی سی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات میں آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کے بارے میں بھی سوال شامل تھا جس میں سب سے اہم بات ان کمپنیوں کی خریداری کی تاریخ کے حوالے سے تھی۔

_93554417_longpic.jpg

سرکاری دستاویزات کے مطابق انیس سو نوے کی دہائی سے یہ چار فلیٹس نیسکول اور نیلسن کے نام پر ہی ہیں

یہ وہی فلیٹس ہیں جہاں جلا وطنی کی زندگی بسر کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی یا میثاقِ جمہوریت کو حتمی شکل دی تھی۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد ایک عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کرپشن کے خلاف احتجاج کے طور پر انھوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو جام کرنے کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما پیپرز میں سامنے آنے والی کمپنیوں اور ان کمپنیوں کو بنانے میں مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر مبنی مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

lurker

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

Nawaz Sharif was "CONVICTED" on corruption charges. They said this was the Final nail.. But he arose. Nawaz Sharif was EXILED. They said this was the Final Nail... but he Arose. Imran Khan says this is the Final Nail.... but I think even if you hang Nawaz Sharif he will still Rise! :P hahaha. As long as Nawaz Sharif is a Pakistani, he is like us all Pakistanis... Dheet. He cannot be put down! lol.
 
ninetykman

Allah
ki Pakar sey darro..

Patwari naozobillah Narwaz Sharif ko Paighambar samajhtey hai...
 
Yasirsaeed2002

MPA (400+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

This report is merely confirming that Nescol & neilson owned the flats since 1993 nothing else. Nowhere does it prove that Nawaz or his family owned them in 90s.

Copy/pasting is not good without understanding the contents.
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

bhaiyyo, even if pti wins the case, the accused is aal-e-nawaz.
this will do nothing to current government-e-shareefaa and the pm.

even if maryam nawaz is disqualified for now, it is a child's play to get her to run in the elections on some stay order or other technical loop hole.
 
Shiki Jokalian

Senator (1k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

bbc
والے ہمارے بچوں کے منہ سے دودھ چھیننے کی سازش کر رہے ہے انشاءاللہ ناکام ہو گے مریم اورنگزیب

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

;)
کون سا دودھ

فیڈر تو پیتے نہیں
bbc
والے ہمارے بچوں کے منہ سے دودھ چھیننے کی سازش کر رہے ہے انشاءاللہ ناکام ہو گے مریم اورنگزیب

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

This report is merely confirming that Nescol & neilson owned the flats since 1993 nothing else. Nowhere does it prove that Nawaz or his family owned them in 90s.

Copy/pasting is not good without understanding the contents.

Readitagain.
Shows Hasan Nawaz Shareef name.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
This report shows that these have more properties in London.i.e.More thiefts of shareef family have been caught.[/QUOT
اب اس کیس کو عدالت کے ساتھ سڑکوں پر بھی لڑنے کی ضرورت ہے.نواز شریف اور شیباز شریف کے سٹیپ ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہئے تا کے اس کی شفاف تحقیقات ہو سکیں .
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
بی بی سی کی اس رپورٹ سے لگتا ہے کہ بی بی سی بھی چاہتا ہے

نورے کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

بی بی سی کی اس رپورٹ سے لگتا ہے کہ بی بی سی بھی چاہتا ہے

نورے کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
اگر نواز شریف اور انکے بیٹوں میں ہمت ہے تو بی بی سی کو ہر جانے کا نوٹس بھیجیں .مفت میں انکو شریفوں کو کروڑوں روپے مل جائیں گے :p
 
Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Re: BBC the final nail in PM's coffin???

Nawaz Sharif was "CONVICTED" on corruption charges. They said this was the Final nail.. But he arose. Nawaz Sharif was EXILED. They said this was the Final Nail... but he Arose. Imran Khan says this is the Final Nail.... but I think even if you hang Nawaz Sharif he will still Rise! :P hahaha. As long as Nawaz Sharif is a Pakistani, he is like us all Pakistanis... Dheet. He cannot be put down! lol.

So this thieving Noora ******* is some sort of Prophet. IK has driven These Nooras ******** made.
 
Back
Top