پارلیمانی چور مچائے شور

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
اس تھریڈ کو ضم نہ کریں

1436353902.jpg


پارلیمانی چور مچائے شور

آج کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت لازم کر دی گئی ہے کیونکہ عوامی پارلیمنٹ حکومتی پارلیمنٹ کے عین سامنے سڑکوں پر بیٹھی ہے اور اس صورتحال میں حکومتی پارلیمنٹ اراکین کا ان کو ان کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی عمومی روش سے ہٹا کر انہیں اجلاس میں شرکت کرنے کا پابند کر دیا گیا

یہ لوگ کسی عوامی مسئلے کے حل کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے جیسے کہ تہدیب یافتہ اقوام میں کیا جاتا ہے، نہ ہی یہ کسی نئی قانون سازی کے لئے اکٹھے ہوئے بلکہ ان کا واحد مقصد باہر بیٹھی عوام کو جو ان پارلیمنٹ میں بیٹھے ڈاکوں کی تاریخی اور بدترین کرپشن کا شکار بنی عوام کو تنقید کا نشانہ بنانا، انہیں ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار ٹہرانا ہے

حکومت پارلیمنٹ کا غیر اخلاقی اور غیر آئینی استعمال کر کے عوام کو تنقید ، ان کے خلاف تقاریر کے بجائے مسئلے کا حل دے۔ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر سارے چور اکٹھا ہونے کا ثبوت دینے کے بجائے عوامی مسائل کی جانب توجہ دے کہ یہ لوگ باہر کیوں ہیں۔ ان کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے، ان کے مطالبات کا حل کیسے نکالا جائے

اگر حکومتی یہی روش آءندہ بھی جاری رہی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی عوام پارلیمنٹ پر چڑھ دوڑے گی اور اس کے ذمہ دار تمام وہ احمق لوگ ہوں گے ج پارلیمنٹ کو اس وقت اپنے مقاصد اور پاکستانی عوام کے خلاف زہر اگلنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں

یہ آخری موقع ہے چوروں کے لئے کہ پارلیمنٹ میں شور مچانے کے بجائے مسائل کا فوری حل سامنے رکھیں۔

تاریخ ان احمق حکمرانوں کا پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنے غلیظ مقاصد کے لئے استعمال کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پاکستان زندہ باد

 

Back
Top