پابندی کے باجود کھاد بنانے والی 2 فیکٹریز کو سستی گیس فراہم کرنے کی منظوری

3ureaadpapalkslkskdk.png

ای سی سی نے پنجاب میں کھاد بنانے والے 2 فرٹیلائزر کو سستی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکنامک کورڈینشن کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے سابقہ فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے پنجاب میں 2 فرٹیلائزر کمپنیوں کو سستی گیس فراہم کرنے کی مظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے دونوں فرٹیلائزر کمپنیوں کو 30 ستمبر تک 1ہزار 597 فی ملین ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کے حساب سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی ہے ، کھاد بنانے والی فیکٹری کو سستی گیس کی فراہمی کے بعد تقریبا 15 بلین روپے کا مالی بوجھ گھریلو گیس صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1795361016123142187
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل بیسڈ کھاد فیکٹریوں کو 31 مارچ سے 30 ستمبر تک بلا تعطل گیس کی فراہمی ضروری ہے تاکہ خریف کے سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نا ہو۔

خیال رہے کہ ای سی سی فرٹیلائزر انڈسٹری کو سستی گیس کی سپلائی پر چند روز قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔
 

Back
Top