
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم تنقید کی زد میں ہے, شائقین کرکٹ بھی شدید مایوس ہوچکے ہیں,قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق جامع رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کی مایوس کن کاکرکردگی کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی, رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کی سطح، نظم و ضبط کے مسائل اور کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا چیئرمین پی سی بی رپورٹ میں پیش کردہ نتائج کا بغور جائزہ لینے کے بعد پی سی بی حکام اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کریں گے اور پھر اپنا اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا,قومی ٹیم کو میزبان ٹیم امریکا اور روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا,کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری 2 میچ جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ga1h1h113.jpg