Arslan
Moderator
لاہورلاہور میں پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمان عبدالقادر نے مصطفیٰ آباد میں کرائے کا گھر لے رکھا ہے جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جوا کھیلتا تھا۔ گزشتہ رات اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا تو عبدالرحمان اپنے 6 ساتھیوں کے ہمراہ جوا کھیلنے میں مصروف تھا۔ پولیس نے جوئے میں لگائی گئی رقم قبضے میں لے کر تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔
source
source
Last edited: