معروف ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی اپنے 20 ملین فالوورز والا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بین کردیا گیا جس کے بعد وہ اور انکی اہلیہ زاروقطار روتے رہے۔
علی خان عرف علی حیدرآبادی نے اپنے مخصوص انداز سے راتوں رات شہرت پائی اور آج ایک انفرادی پہچان رکھتے ہیں اور انکی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا تھا ۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی اور ان کی اہلیہ زینب علی کو زاروقطار روتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں زینب نے اپنے تمام چاہنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر علی حیدرآبادی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے جس پر تقریباً 20 ملین سے زائد فالوورز تھے۔
زینب علی نے زاروقطار روتے ہوئے اپنے فینز سے التجا کی کہ برائے مہربانی ہیش ٹیگ ”اَن بین اکاؤنٹ“ لگا کر اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور علی کا اکاؤنٹ بحال کروانے میں ہماری مدد کریں، کیونکہ انکے لیے سب کچھ ٹک ٹاک ہی ہے۔
دونوں میاں بیوی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بین ہونے کے بعد نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے جس پر اب تک تقریبا 50 ہزار کے قریب فالورز ہوچکے ہیں اور اس اکاؤنٹ پر وہ اپنے رونے کی ویڈیوز شئیر کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ نکالا ہے انہوں نے اپنا نیا اکاؤنٹ پروموٹ کرنیکا ۔
فیاض شاہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ اس لیے رو رہی ہے کیونکہ ٹاک ٹاک نے ان کا اکاؤنٹ بین کر دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی اِس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بین کروانے کا نیک کام کیا ہے اللہ اُسے دُنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین
وجاہت سمیع کا کہنا تھا کہ یہ ہماری نوجوان نسل کس کاموں میں لگی ہوئی ہے ؟ ایک ٹِک ٹاک اکاؤنٹ بند ہونے پر ایسے ظاہر کیا جا رہا جیسے علی حیدرآبادی اور اس کی بیوی کی زندگی ختم ہو جائے گی۔ پیسے کمانے کے اور بہت طریقے ہیں۔ اللہ نے رزق حلال کمانے کے بہت کاروبار انسانوں کو مہیا کئے ہیں۔ میری دعا ہے کہ علی حیدرآبادی اور اس کی بیوی کی مشکلات کو آسان کردیں، آمین۔
اس پر عارف ڈار نامی صارف نے جواب دیا کہ وجاہت صاحب یہ صرف پبلک اسٹنٹ کرتے ہیں ویور شپ بڑھانے کیلئے۔۔۔۔ڈرامہ بازیاں۔۔۔ یہ تو کئی بار اپنے مرنے کی خبریں چلوا چکے اسی سوشل میڈیا پر