ٹک ٹاکر نایاب قتل کیس کا معہ حل، چھوٹا بھائی قاتل نکلا؟

tiktokar-nayaab-caseee.jpg


فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ نایاب کا چھوٹا بھائی نکلا ہے۔ ملزم نے باپ کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے حسد کے باعث بھائی کو مار ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18روز قبل 15 سالہ ٹک ٹاکر کے قتل کا کیس پولیس کے سامنے آیا، تفتیش میں قتل پر تحقیقات کی گئیں تو ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا چھوٹا بھائی نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق نایاب کو اس کا چھوٹا بھائی تیمور10 نومبر کو ساتھ لے کر نکلا، بعد ازاں چھری کے وار سے بہن کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تیمور نے ابتدائی بیان میں خود پر تشدد کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس واقعہ کی ذمہ داری5 لوگوں پر ڈالی تھی۔ تاہم 18 روز کی تحقیقات سے پتہ چلا کے ملزم کے بیانات میں تضاد ہے۔ پولیس نے ملزم کے بیانات کا موازنہ کیا تو تیمور نے اعتراف جرم کر لیا۔

قاتل تیمور نے والد کے سامنے تسلیم کیا کہ وہ بڑی بہن کی مقبولیت سے حسد کرتا تھا اس لیے اس نے نایاب کا قتل کیا ہے۔ تاہم ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی ہے۔
 
Last edited:
Sponsored Link