ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر دلچسپ میمز، تبصروں اور مزاحیہ ویڈیوز کی بھرمار

elon-muskaaha.jpg

ٹوئٹر کےصارفین کی ٹوئٹ پڑھنے کیلئے عارضی طور پر حد مقرر کرتے ہوئے، ایلون مسک نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

ایلن مسک کے اعلان کے مطابق آئندہ سے ٹوئٹر صارفین ایک خاص حد تک ہی ٹوئٹس پڑھ پائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1675187969420828672
ایلون مسک کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پالیسی کے تحت بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹس اب 6 ہزار ٹوئٹ روزانہ پڑھ سکیں گے۔ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے تحت غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ صرف 6 سو ٹوئٹ پڑھ سکیں گے۔نئے صارفین کیلئے ٹوئٹ پڑھنے کی حد صرف 300 ٹوئٹس ہوگی۔

ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیاصارفین نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصروں اور میمز اور ویڈیوز کی بھرمار کردی۔۔

محمود اسماعیل نامی ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کی نئی پالیسیوں پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ غریب کو سانس لینے دو ایلون۔
https://twitter.com/x/status/1675209827855859714
صحافی جمیل فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں ایلون مسک نے پی ڈی ایم تو نہیں جوائن کرلی ؟ اپنے ہی پراڈکٹ پہ خودکُش حملے کئے جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1675424841594290178
شمس خٹک کا کہنا تھا کہ ایلون مسک نے ریچ کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے جن جن کو میری ٹویٹس نظر آرہی ہیں وہ پلیز لائک ری ٹویٹ اور کمنٹ کر دیں تاکہ آپکی ٹویٹس بھی مجھے نظر آتی رہیں
https://twitter.com/x/status/1675421130121723904
فیاض شاہ نے کہا کہ ایلون مسک نے 3 گھنٹے تک دنیا بھر سے گالیاں کھانے کے بعد ویریفائیڈ اکاؤنٹس کی ڈیلی ٹویٹس دیکھنے کی لمٹ 10 ہزار، پرانے نان ویریفائیڈ اکاؤنٹس کی 1000 اور نئے نان ویریفائیڈ اکاؤنٹس کی لمٹ 500 کر دی ہے
https://twitter.com/x/status/1675274213782097920
دیویا نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ یہ لوگوں کو ٹوئٹر کا عادی ہونے سے بچانے کے لیے زبر دست آئیڈیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1675207160115126272
دنیا بھر سے دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایلون مسک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ میمز اور ویڈیوز بناکر اپنا غم اور غصہ ختم کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1675431570054807554 https://twitter.com/x/status/1675289424790278144 https://twitter.com/x/status/1675359100237148161 https://twitter.com/x/status/1675294020581605376 https://twitter.com/x/status/1675398482964930560
 

Back
Top