Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
ٹرک کی بتی
ٹرک کی بتی ...جس پر یقین کرنا اور اور پیچھے بھاگنا ہماری قوم کا پرانا مشغلہ ہے .تقریبا تیس سالوں سے ہر کسی نے اس قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے .میں یہ تحریر دس بیس سال پرانے قصے سنانے کے لئے نہیں لکھ رہا ہوں بلکہ حالیہ دنوں میں جس جس نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا اور ابھی بھی لگایا جا رہا ہے اس پر نظر ڈالنے کے لئے لکھ رہا ہوں .چلیں آغاز سابقہ اور موجودہ حکومتوں سے کرتے ہیں .حکومت سالوں سال سے کسی بھی بڑے واقعے کے بعد کمیٹی بیٹھنے یا پھر نوٹس لینے کو ہی بہتر سمجھتی ہے .
کسی متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہو تو شہباز شریف صاحب نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو فوری کاروائی کا حکم دیتا ہے مگر ملزمان کبھی نہیں پکڑے جاتے ہیں .اگر پکڑے جاتے ہیں تو ضمانتیں لے کر رہا ہوجاتے ہیں .قصور واقعے کو ہی دیکھ لیجئے تو وہ اہم سرخانہ جس کا تعلق نون لیگ سے ہے ابھی تک آزاد ہے .میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا .ابھی بدھ کے دن چترال میں پی آئی اے کا طیارہ .گر کر تباہ ہوگیا جس میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت ٤٦ لوگ جان سے گئے .طیارہ ایک انجن بند ہونے کی وجہ سے گرا .جہاز کی ٹھیک طرح مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جہاز حادثے کا شکار ہوا .ایک وقت تھا جب ہماری پی آئی اے نے امارت ایئر لائن کے بننے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر اب یہ پی آئی اے خستہ حالی کا شکار ہے .پرتگال کی ایئر لائن جو تیس سال پہلے بہت حادثات کا شکار ہوتی تھی مگر اب بیس سالوں سے یہ ایک حادثے کا بھی شکار نہیں ہوئی .
جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے .وہاں جب تک طیارہ سو فیصد ٹھیک نہ ہو اس کو اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دے جاتی .مگر یہاں دامن کوہ میں پیش آنے والے طیارے حادثے کے بعد بھی کوئی بڑے اقدامات نہیں لئے گئے بلکہ قومی ایئر لائن کو نجی ادارہ بنانے پر توجہ دی گئی .اس طیارے میں جنید جمشید بھی سوار تھے جس کی وجہ سے یہ معاملہ ابھی تک زندہ ہے اور شاید اس حادثے کے بعد حکومت پی آئی اے پر توجہ دے .ویسے جنید جمشید کیا شخصیت تھے .دل دل پاکستان سے لے کر محمد کے روزے تک ہر جگہ اپنا نام کمایا .جنید جمشید کی وجہ سے کئی لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع ہوئے .میں ویسے موسیقی بہت سنتا ہوں .ویٹل سائنز جس کے جنید جمشید ،روحیل حیات ،شاہی حسن ،نصرت حسین اور سلمان احمد ممبر تھے اس کے ہر گانے سنے .اس بینڈ کے ہر گانے کے بول شعیب منصور نے لکھے .روحیل حیات،اور شاہی حسن کی اس واقعہ پر خاموشی حیران کن ہے .نہ تو یہ ابھی تک منظرعام پر آئے بلکہ انہوں نے فیس بک کے اپنے آفیشل پیجز اور ٹویٹر اکاؤنٹس میں تعزیتی پیغام بھی نہ ڈالے.مجھے جہاں تک معلوم ہے روحیل حیات کی ٢٠٠٤ کے بعد سے جنید جمشید سے کوئی ناراضگی تھی مگر پھر بھی دسویں جماعت(١٩٨٤ ) سے لے کر ٢٠٠٤ تک جس شخص کے ساتھ آپ نے وقت گزارا ہو اس کی وفات کے بعد آپ کو کم از کم تعزیت تو ضرور کرنی چاہیے .
خیر میرے نزدیک اس سے زیادہ دکھ کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ دل دل پاکستان کا خالق فوت ہوگیا .شاید یہ نغمہ سالوں تک زندہ رہے مگر اس کا موجد خالق حقیقی سے جا ملا .جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس سے کچھ دیر قبل میں نے جنید جمشید کا نغمہ "تیرا کرم مولا "لیپ ٹاپ میں سنا .مگر کچھ ہی دیر بعد ٹیوی کھولا تو پی کے ٦٦١ کے گرنے کی خبر سنی .جب جنید جمشید کا سنا تو پیروں سے جان ہی نکل گئی .ویسے کیا بول ہیں اس گانے کے ."آئے یہاں خوشالی کی بہار ،کتنے برس سے ہے یہ انتظار ،پاکستان جو تو نے ہے دیا ،اس کو زمین پر جنت دے بنا ".جنید مرحوم نے تحریک انصاف کے لئے ایک نغمہ"انشاللہ نیا پاکستان " کچھ سالوں قبل گایا.جنید بھائی !انشاللہ یہ نیا پاکستان ضرور بنے گا اور آپ کا یہ خواب ضرور پورا ہوگا .میں نے اپنی زندگی میں جو سب سے بہترین محبت پر جو گانا سنا ہے وہ "اعتبار " ہے .
میں جنید جمشید پر انتہائی لمبی تحریر لکھ سکتا ہوں مگر ابھی میرا موضوع کچھ اور ہے .کیا اتنے بڑے سانحے کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہوگا ؟ .یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے .لگتا ہے نواز شریف کا یہ نوٹس بھی ٹرک کی بتی ہے .چلیں اب بات فوج کی کرتے ہیں .16 دسمبر جس کو ایک ہفتے بعد دو سال بیت جائیں گے .جب یہ واقعہ پیش آیا تو حکومت نے اے پی سی طلب کی جس میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا .نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم نکتہ یہ بھی تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کروں کو گرفتار کرنا ہوگا .اس نقطے پرنہ ہونے کے برابر عمل ہوا . کراچی رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا اور کئی ایم کیو ایم رہنماؤں کو کچھ دنوں کے لئے حراست میں لیا .مگر پنجاب کی کالعدم جماعتیں اور سیاسی دہشتگرد ابھی تک آزاد ہیں .ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کونسا سا وہ پنجاب کا وزیر ہے جو ملک اسحاق کے خرچے اٹھاتا رہا .یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد اس کے ایک ساتھی نے کہا تھا .ہم اچھی طرح جانتے ہیں کون اسلام آباد میں یہ نعرے لگاتا ہے "کافر کافر ....کافر " اور ".....کا سر قلم کرو ".
اگر کوئی کسی مقدس ہستی کو نہیں مانتا تو ہمارا کوئی حق نہیں کہ ہم اس پر بندوق اٹھا لیں .جھنگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسرور نواز جھنگوی کامیاب ہوا جو مولانا حق نواز جھنگوی کا بیٹا ہے .یہ شخص کئی افراد کے قتل میں ملوث ہے مگر پھر بھی یہ بآسانی انتخابات جیت گیا .قوم ابھی تک انتظار میں ہے کہ وہ لوگ جو سیاست کو خوف اور دہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ قانون کی گرفت میں آئیں .تیسرا ادارہ جس نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے وہ عدلیہ ہے .میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا میں نے پچھلی تحریر میں عدلیہ کی ماضی کی نالائقی کے بارے میں بہت تفصیل سے بتایا تھا .پہلے تو چھے ماہ تک ہماری سپریم کورٹ پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموش رہی مگر جب سماعت کا آغاز کیا تو ان ججوں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو کیس سے الگ کر دیتے کیونکہ انہوں نے ایک مہینے بعد ریٹائر ہوجانا تھا .
جب کیس تقریبا نون لیگ ہارنے لگی تھی تو اس سماعت کو نہ صرف ایک ماہ کے لئے ملتوی کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اب کیس دوبارہ سنا جائے گا .وکلا دوبارہ دلائل دیں گے .جج پکوڑوں کے کاغذ جیسی سستی جگتیں دوبارہ ماریں گے .خان صاحب روزانہ اضطراب کا شکار رہیں گے ..تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما دوبارہ سپریم کورٹ کے باہر کیٹ واک کریں گے .نون لیگ کے وزرا قوم کی خدمت کے بجائے جھوٹ بولنے کی دوبارہ اداکاری کریں گے .جماعت اسلامی والے دوبارہ سماعت کے آغاز میں کوئی نئی چول ماریں گے .خورشید شاہ دوبارہ عدالت کے بجائے پارلیمنٹ میں احتساب پر زور دیں گے .دنیا میں کہیں انصاف کو اتنا مذاق نہیں بنایا جاتا جتنا پاکستان میں بنایا جاتا ہے .اف الله ! .مجھے اس ملک کا مستقبل انتہائی تاریک نظر آرہا ہے . جس طرح حکومت ،فوج اور عدلیہ نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے مجھے ڈر ہے کہیں عوام اس ٹرک کی بتی کو تباہ اور اس میں سوار لوگوں کا محاصرہ ہی نہ کرلیں .آپ کا بھائی حارث عباسی
تمام ممبرز سے درخواست ہے کہ طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے ایک مرتبہ درود شریف پڑھیں شکریہ .
[FONT=&][/FONT]کسی متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہو تو شہباز شریف صاحب نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو فوری کاروائی کا حکم دیتا ہے مگر ملزمان کبھی نہیں پکڑے جاتے ہیں .اگر پکڑے جاتے ہیں تو ضمانتیں لے کر رہا ہوجاتے ہیں .قصور واقعے کو ہی دیکھ لیجئے تو وہ اہم سرخانہ جس کا تعلق نون لیگ سے ہے ابھی تک آزاد ہے .میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا .ابھی بدھ کے دن چترال میں پی آئی اے کا طیارہ .گر کر تباہ ہوگیا جس میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت ٤٦ لوگ جان سے گئے .طیارہ ایک انجن بند ہونے کی وجہ سے گرا .جہاز کی ٹھیک طرح مرمت نہ ہونے کی وجہ سے جہاز حادثے کا شکار ہوا .ایک وقت تھا جب ہماری پی آئی اے نے امارت ایئر لائن کے بننے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر اب یہ پی آئی اے خستہ حالی کا شکار ہے .پرتگال کی ایئر لائن جو تیس سال پہلے بہت حادثات کا شکار ہوتی تھی مگر اب بیس سالوں سے یہ ایک حادثے کا بھی شکار نہیں ہوئی .

Last edited: