ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے جبکہ سیاسی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔
بلومبرگ کے مطابق 26.5 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 14.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مریکہ کے نئے منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں بلکہ ان کی دولت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی "ٹروتھ سوشل" کے حصص میں اضافے نے ان کے مالی اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب روپے کا زبردست اضافہ کر دیا ہے۔
سی این این کے مطابق ان کی سوشل میڈیا کمپنی کی مالیت میں 1 ارب ڈالر یعنی 2 کھرب 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔