گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی یہ ویڈیو الیکشن سے قبل کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی حریف کملا ہیرس کی تقریر سن رہے ہیں اور اسکی تقریر کے مطابق سٹریٹجی تیا رکررہے ہیں۔
اس موقع پر ٹرمپ اپنی الیکشن کمپین کی رکن سے پوچھتے ہیں کہ کتنے لوگ کملا ہارس کی تقریر سن رہے ہیں؟
کملا ہیرس کی تقریر سن کر ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمیں اس اس موضوع پر بات کرنی ہیں وہ اپنے بچپن پر بات کررہی ہے تو ہمیں مہنگائی، معیشت ، بارڈر ایشو پر بات کرنی ہیں۔۔ ٹرمپ اس موقع پر نہ صرف کملا ہیرس پر طنز کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اسکی تقریر کے اہم پوائنٹس لکھوا کر جوابی سٹریٹجی تیار کرواتے ہیں۔
ایک موقع پر کملا ہیرس شکریہ ادا کرتی ہیں تو ٹرمپ کہتے ہیں کہ بہت مرتبہ تھینک یو کہا ہے پھر وپ اپنی سیکرٹری سے پوچھتے ہیں کہ کتنی بار تھینک یو کہا ہے؟
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں، اس ویڈیو سے دیکھیں۔ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی تقریر سنی، ساتھ ساتھ اپنے جواب لکھواتے گئے۔ یہ بھی پوچھا کہ کتنے لوگ کملا کو لائیو دیکھ رہے ہیں۔ چار پانچ لوگ تقریر کا الگ الگ جواب لکھ رہے ہیں۔ جناب روایتی طریقِ سیاست اور میڈیا متروک ہو چکا ہے
صحافی علی رضا شاف نے تبصرہ کیا کہ ٹرمپ نے اپنی حریف کی تقریر کو سن کر رئیل ٹائم میں ٹیم کے ہمراہ خود جواب تیار کیے، سیاست کے ڈائنامیکس بدل چکے، نہ بدل سکیں تو پاکستان کی چند سیاسی جماعتیں ، جنہیں آج بھی اپنی روایتی سیاست سے بہت لگاؤ ہے
ایک صارف نے کہا کہ کیا کمال دماغ والا بندہ ہے
نعیم عباس نے تبصرہ کیا کہ ٹرمپ اپنی الیکشن مہم میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ۔ کملا ہارس کی لائیو تقریر سن کر اس کے اسی وقت جواب ٹوئیٹر پہ پوسٹ کرواتے ہوے۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم کی طرح انہوں نے بھی ٹوئٹر استعمال کر کے اپنے خلاف مہم چلاتے بکاو مین سٹریم میڈیا کو شکست دے کر امریکی الیکشن جیت لیا
میڈی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کس انداز میں اپنی الیکشن کمپین کی اس ویڈیو میں دیکھیں۔۔۔کیملا کی تقریر سنی اس نے جو جو الزامات لگائے اس کے جوابات لکھوائے اور اپنی تقریر میں سب کے جواب دیے