ٹرمپ بیوقوف انسان نہیں

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
ہو سکتا ہے ٹرمپ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ ذہین صدر ثابت ہو .
جیسا کہ ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے بہت سی متنازہ باتیں کیں تھیں اور جیتنے کے ساتھ ہی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنی شخصیت میں چھپے ذمہ دار عقلمند انسان کو ظاہر کر دیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کم سے کم ٹرمپ امریکا کے پچھلے صدور کی طرح اسٹبلشمنٹ کے گورکھ دھندوں اور جالوں میں نہیں پھنسے گا اور عقل سے فیصلے کرے گا . ٹرمپ کی پہلی اچھی بات اپنے ساتھیوں کی عزت افزائی کرنا تھا جیسا کہ جیت کے اعلان کے بعد بجاۓ اس کے کہ ٹرمپ مائیک سنبھالتا اور بھڑکیں مارنا شروع کر دیتا ٹرمپ نے اپنے ساتھیوں کو ڈائس پر بلا کر سب کے سامنے ان کی محنت کو سراہا جس سے ٹرمپ کی زندگی میں کامیابی کی وجوہات کا پتا چلتا ہے . ٹرمپ بندے کو چلانا اور اس سے کام لینا جانتا ہے اور اسے اس کام کا پرانا تجربہ ہے جس سے اب امریکا کی عوام مستفید ہو گی . ٹرمپ نے اپنے ذاتی کاروبار جو اس کی ساری عمر کی محنت اور فخر تھا کو بھی امریکا کی عوام کی خدمت کی خاطر خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنی ساری توجہ امریکا کی عوام کی حالت زار پر ہی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے
کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ الیکشن جتنے کے بعد ٹرمپ پاگل کتے کی طرح مسلمانوں پر چڑھ دوڑھے گا لیکن اوہیو میں دہشت گردی کے حملے کے بعد بھی ٹرمپ کا ضبط نفس اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شخص کی طرح مسلمانوں اور دوسری قوموں سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا . ٹرمپ کم سے کم امریکا کے ان صدور سے ضرور مختلف ہے جس اپنی ایجنسیوں کی جھوٹی باتوں اور جھانسوں میں آ کر غلط اقدام اٹھاتے رہے ہیں . اس کا فائدہ مسلمانوں کو بھی ہو گا کیوں کے اگر کوئی بھی ٹھیک طریقے سے دہشت گردی ختم کرنے کے قدم اٹھاۓ گا اور امریکا میں موجود ذمہ داروں ہلری اور اوباما کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرے گا تو ساری حقیقت کھل کر سامنے آ جاۓ گی
ٹرمپ نے ایک ماہر شطرنج کے کھلاڑی کی طرح اپنی بساط بچھانی شروع کر دی ہے اور لگتا یہ ہی ہے کہ وہ جلد بازی کے بجاۓ لمبی چالیں چلنے پر یقین رکھتا ہے . ٹرمپ امریکا کے پچھلے صدور سے اس بات میں بھی مختلف ہے کیوں کے وہ کاروباری طبقے سے تعلق رکھتا اور کاروباری مافیاز اور معیشت کو بھی سمجھتا ہے ٹرمپ کو گمراہ کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا جیسا کے ماضی میں وال سٹریٹ مافیا اور فیڈرل ریزرو بینک امریکا میں اپنی من پسند پالیسیاں بناتے رہے ہیں
ٹرمپ نے اپنی پہلی ترجیحات میں بھی امریکا کے مسائل کو اولیت دی ہے اور ان میں دہشتگردی کا ذکر نا کر کے مسلمانوں کے مخالفوں کو خاصا مایوس کیا ہے دیکھا جاۓ تو ٹرمپ کے وعدے مشن امپوسبل ہی لگتے ہیں جن میں ٹیکسوں میں کٹوتی اور امریکا کے قرض میں کمی نا ممکن سی باتیں ہی لگتی ہیں ایسا کرنے کے لیے جنگوں کا خرچہ بھی کم کرنا پڑے گا اور دفاعی مافیا کو جواب دہ بھی کرنا پڑے گا . دیکھتے ہیں ٹرمپ کیسے اپنے وعدے پورے کرتے ہیں
 

amigo

MPA (400+ posts)
I know I will be criticized but Trump is a very clever. Pakistan's Geo-strategic importance is a reality, he will never confront Pakistan the way it seemed going by his campaign.
He is also IMO a lesser hypocrite than HILLARY.
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
wait and see. How much polarization now in US society because of Trump you guys have no idea. He won the election, but there is so much hate because of him in US now and a small event could make things out of control.
 

Back
Top