٢٠ برس پرانا ایک پاناما لیکس

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)


پانامہ لیکس پر اب تک کی سب سے مفصل اور بہترین تحریر



پانامہ لیکس کے انکشافات اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتساب کے مطالبے کو حکومت اور وزیراعظم کے خلاف 'سازش' قرار دینے والے لوگ شاید وہ وقت بھول گئے ہیں جب اس ملک پر عوام ہی کے ووٹوں سے دوسری مرتبہ منتخب ہونے والی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت تھی اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف 'تمام حلقوں' کے ہر دلعزیز اپوزیشن رہنما تھے۔


کہانی جو میں آج آپ کو سنانے جا رہا ہوں، وہ زیادہ نہیں صرف ٢٠ برس پرانی ہے، اور اس کہانی کے نام، کردار اور واقعات ہرگز فرضی نہیں، اور نہ ہی اس کہانی کی آج کے دور کی کسی کہانی سے مماثلت 'محض اتفاقیہ' ہوگی۔ اس کہانی کو سمجھنے اور اس کے حقانیت پر ایمان لانے کے لیے آپ کو کسی قریبی لائبریری جا کر ٢٠ برس پرانے اخبارات کی فائلوں سے گرد کی تہہ ہٹانا ہوگی۔


یہ جون ١٩٩٦ء کا مہینہ تھا جب پاکستانی قوم نے قومی اخبارات میں سرے محل اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی لندن میں جائیداد کا ذکر سنا۔


آج کے وزیراعظم اور اس وقت کے اپوزیشن رہنما نواز شریف کے ١٠ جون سے ١٧ جون ١٩٩٦ء کے درمیان کیا کیا 'فرموداتِ عالیہ' اخبارات میں شائع ہوئے، اور اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور حکومتی ترجمانوں نے کیا ردعمل دیا، پڑھیے اور سر دھنیے۔


وزیراعظم نے لندن میں عظیم الشان جائیداد خریدی، رقم کہاں سے آئی، نواز شریف


وزیراعظم نے لندن میں کوئی بنگلہ نہیں خریدا، خبر جھوٹی ہے، ترجمان وزیراعظم


مکان خریدنے کا الزام لگانے والے کمینے ہیں، وزیراعظم بے نظیر


وزیراعظم کی لندن میں جائیداد الزام نہیں حقیقت ہے، اسمبلی میں صفائی دیں، نواز شریف


الزام لگانے والے ثبوت دیں، میں اسمبلی میں صفائی کیوں پیش کروں؟ بے نظیر


نواز شریف نے خود کوآپریٹو کا مال کھایا ہوا ہے، وزیراعظم بے نظیر کا جوابی وار


وزیراعظم ہم پر گرجنے برسنے کی بجائے برطانوی عدالت سے رجوع کریں، نواز شریف


عدالت نہ گئیں تو واضح مطلب ہوگا کہ وزیراعظم مجرم ہیں، نواز شریف


وزیراعظم کے استعفیٰ سے کم پر بات نہیں ٹلے گی، نواز شریف


حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے، وزیراعظم بے نظیر بھٹو


بعض حلقے جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں، حکومتی وزراء


وزراء نے بھانت بھانت کے بیانات دے کر وزیراعظم کی پوزیشن مشکوک کردی ہے، نواز شریف


حکومت چیف جسٹس کی سربراہی میں احتساب کمیشن بنائے، اپوزیشن کا مطالبہ


حکومتی کرپشن کے چرچے بیرون ملک پہنچ گئے، سنڈے ایکسپرس نے سچی خبر دی، نواز شریف


حکومت نے احتسابی کمیشن کے قیام کی تجویز مشروط طور پر منظور کر لی۔


کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنے کے لیے ٦ رکنی کمیٹی بنائیں گے، حکومت


اپوزیشن اپنے ٣ ارکان نامزد کرے، احتساب صرف وزیراعظم نہیں سب کا ہو گا، حکومت


مندرجہ بالا بیانات میں جس جس جگہ نواز شریف لکھا ہے وہان عمران خان لکھ ڈالیے، اور جہاں بے نظیر لکھا ہوا ہے وہاں نوازشریف لکھ دیجیے، یہ بیانات آج بھی اتنے ہی relevant ہو جائیں گے، جتنے ٢٠ برس پہلے تھے۔ کیوں، ہے نا پاکستانی سیاست کا دوسرا نام جادو کی دنیا ؟


اگرچہ اپوزیشن رہنما میاں نواز شریف پر سرے محل کا 'انکشاف' ١٠ جون کو ہوا تھا، مگر ان کے ٢٥ مئی ١٩٩٦ء سے لے کر ٩ جون ١٩٩٦ء تک کے بیانات بھی خاصے "دلچسپ" اور "بھرپور" تھے-


حکومت سے نجات کے لیے علماء اور مشائخ کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، نواز شریف


احتسابی کمیشن کے لیے ریفرنڈم کروائیں، نواز شریف کا صدر لغاری کو خط


ہر فرد کرپشن سے تنگ آچکا ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، نواز شریف


یہی حکومت رہی تو پاکستان کرپشن کے میدان میں عالمی چیمپیئن بن جائے گا، نواز شریف


حکومت نے میری کردار کشی کی مہم شروع کر کر رکھی ہے جس کا مقصد احتساب کے مطالبے سے دستبردار کروانا ہے مگر میں کمیشن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، نواز شریف


چوہدری نثار جلد ایک اسکینڈل منظر عام پر لا رہے ہیں، جس میں اہم انکشافات ہیں، نواز شریف


وقت آن پہنچا ہے جب حکمرانوں کی بساط لپیٹ دی جائے گی، نواز شریف ٩ جون ١٩٩٦ء


مندرجہ بالا بیانات چیخ چیخ کر پکار رہے ہیں کہ میاں صاحب کو 'الہام' ہوچکا تھا کہ سرے محل کا موقع محل بس آنے ہی والا ہے۔


جون ١٩٩٦ء کے پہلے ہفتے میں بعض دیگر "جمہوریت پسند " اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ملاحظہ فرمائیے۔


معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے نجات دلوا کر رہیں گے، شہباز شریف


پاکستان، تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، بے نظیر کو کرسی چھوڑنا ہوگی، اجمل خٹک


چند دنوں میں میدان گرم ہونے والا ہے، وقت آچکا ہے کہ حقوق زبردستی چھین لیں، بیگم نسیم ولی


کرپشن کے خاتمے کے لیے غیر جانبدار اعلٰی عدالتی احتسابی کمیشن قائم کیا جائے، سرتاج عزیز


ان دنوں اپوزیشن رہنما میاں نواز شریف نے اس وقت کے صدر فاروق لغاری کے نام دو خطوط بھی لکھے تھے (پہلا ٢ جون جبکہ دوسرا ١٨ جون کو) جن میں صدر محترم سے ریفرنڈم کروانے اور اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میاں صاحب کے مشہور زمانہ دو خطوط نے 'ماحول' بنا کر لوہا گرم کر دیا تھا جس کے بعد اب صرف چوٹ مارنے کی دیر تھی۔


اس مخصوص ماحول کے بعد ١٩ جون سے لے کر ٣٠ جون ١٩٩٦ء کے اخبارات میں کیا کچھ چھپا؟ ذرا دیکھیے تو!


ہماری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہونے والی ہے، نوازشریف ١٩ جون


نواز شریف نے ٢٣ جون کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی


سرے محل وزیراعظم سے واپس لے کر غریبوں کا مقدر سنواریں گے، نواز شریف، ٢١ جون


قاضی حسین احمد کا ٢٤ جون کو پرائم منسٹر سیکریٹیریٹ پر دھرنے دینے کا اعلان


اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے قاضی حسین احمد کے دھرنے کی حمایت کردی


اپوزیشن کو لاش کی تلاش ہے، بے نظیر ٢٣ جون


راولپںڈی میں پولیس کی اندھا دھند فائرنگ، ٤ افراد جاں بحق، ٨٥ زخمی


وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف، قتل مقدمہ کی درخواست


حکومت بدمعاشی کر رہی ہے، بلدیاتی ارکان اداروں پر قبضہ کرلیں، نواز شریف


ججوں کو اقتدار کا دانہ ڈال دیا گیا ہے، بے نظیر، ٣٠ جون


مندرجہ بالا 'ماحول' کی روشنی میں یہ بات پوری طرح واضح ہوجاتی ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو امپائر کی انگلی کا طعنہ دینے والے یہ 'مہان' اصل میں اندر سے وہ 'بونے' ہیں جن کو ماضی کے امپائر پوری انگلی پکڑانا توہین سمجھتے، اور صرف 'ناخن' پر ہی نچاتے رہے ہیں-


بیس سال پہلے میاں نواز شریف کی سربراہی میں اپوزیشن نے بات لندن کے سرے محل سے شروع کر کے 'موقع محل' تک پہنچا دی تھی اور یوں فائدہ اٹھانے والوں نے موقعے سے پورا فائدہ اٹھا لیا تھا۔ کہانی اس بار بھی لندن کے مے فیئر فلیٹ سے شروع ہو کر پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں سے ہوتی ہوئی بلاامتیاز احتساب تک پہنچی ہے-


مگر اس بار فرق یہ ہے کہ 'سرے محل' اور 'موقع محل' والے 'سپنوں کا محل' سجانے والوں کے خلاف اندرون خانہ ایک ہیں، اس لیے ہونا کچھ نہیں ہے، لہٰذا ستو پی کر سوئے رہیں جناب- ماخوذ

(yapping)

 

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
13442403_1619340328382176_3907782583893069552_n.jpg

13507168_1619340371715505_6907183599180948338_n.jpg
13435397_1619340415048834_56562019900667523_n.jpg
13434917_1619340465048829_4293718091727762435_n.jpg

 

arafay

Chief Minister (5k+ posts)
ye baat zehin me rahay jab narrinder sharif benazir pe corruption ka ilzama laga raha tu uni hi salaon mein wo khud apnie corruption ka paisay money laundering karkay offshore companies mein invest kar rha tha. is jese makka, munafiq aur chaal baaz politician shayed hi dunya mein kahin aur punjabi jese paindu qom bhi dunya mein kahin nahi hogi.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
نہ کرو نہ کرو .... پہلے ہی ان پانامیوں کا پانامہ لیک ہو رہا ہے اوپر سے آپ ایسی پوسٹ پر پوسٹ لگا رہے ہو جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے

شرم کرو .... شرم
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
وہ میں کہنا بھول ہی گیا تھا

جیسے جیسے پانامہ لیک ہو رہا ہے

مستقبل نون کا تاریک ہوتا جا رہا ہے


:lol:
 

Kartoos Baba

MPA (400+ posts)
پٹواری سمجھ رہے ہیں کہ پاناما لیکس سے میاں صاپ کی جان چھوٹ چکی ہے- لیکن ایسا ہرگز نہینں ہے- رمضان کے دوران کوئی تحریک ممکن نہیں تھی اور اسی دورانیے میں ٹی او آر والے سارے گھپلے بھی نپٹا لیئے جائیں گے- اس کے بعد بس پٹواریوں کے لیڈر ہوں گے اور ان کے پیچھے ان کا احتساب مانگتے عوام ہوں گے-

 

Realistic Change

MPA (400+ posts)

Hmmm.....Interesting!

Is Nawaz referring to Tahira Syed in the second news - my Urdu is little weak.

I can not read Urdu but some of my friends told me that he had a daughter named Tahira Syed. Does someone know about her and is this news about he same daughter?
 
Last edited:

F415al

Politcal Worker (100+ posts)
اس قوم کو عمران خان نے جو احتساب اور تبدیلی کا نعرہ دے دیا ہے اور جو سیاسی شعور نوجوانوں میں بیدار ہو گیا ہے وہ ان چور لٹیروں کو سکون نہیں لینے دیں گے- اب ہر پاکستانی میں ایک عمران خان موجود ہے جو نوازشریف جیسے جھوٹے اور دھوکے باز انسان سے ایک ہی تقاضا کرتا ہے- رسیداں کڈو رسیداں

 

Realistic Change

MPA (400+ posts)

So whatever is written in above; does that mean Tahira Syed is daughter of Nawaz Sharif - where he is asking her to move her into his house in previous news?

I am super confused - who is who Tahira Syed ?!?

My cousin is from Rahim Yar Khan and he used to host Sheikh Nahayan and Nawaz Sharif on his lands in Jamaal Din Wali in 1980's and 1990's - he told me that there was another lady named Tahira or something that used to stay in Whispering Hill Rest House in Lal Suhanra Park - there are so many Tahira's in this story - sorry for derailing the thread - but I want to find out which is which Tahira Syed?

---------------------------------------------------------------------------------------------------------

On the topic - Panama is something which is hard to get rid off - not only for Nawaz but for Zardari as well - he does not want to support opposition but he is doing it (whatever type of support) as he has no choice and knows his party will get further smaller if he takes a line to openly support PMLN

Punjab PPP will entirely switch over to PTI as those leaders (other than Raza Rabbani) can not afford pro Nawaz stance for PPP Punjab even for a single day on Panama
 

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
نوازشریف اب چاہے الٹا بھی لٹک جائے تو پانامالیکس سے اس کی جان نہیں چھوٹ سکتی کیونکہ اب تک پاناما سکینڈل کے بعد سے جو بھی بھونڈی حرکات کی ہیں ان میں اپوزیشن یا عوام کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں ہے جو کہ کچھ یوں تھی کہ میاں صاحب یہ پیسے کہاں سے آئے تھے ؟ ان کو آپ نے باہر کب اور کیسے منتقل کیا ؟ ان پیسوں پر کتنا ٹیکس دیا گیا ؟ آپ نے اپنے اثاثہ جات کی تفاصیل کیوں چھپا کے رکھی ؟

 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

کہاں سے آئے یہ پیسے ؟ باہر کیسے منتقل ہوئے یہ پیسے ؟ کتنا ٹیکس کھا گئے یہ پیسے ؟ چھپا کیوں کے رکھیں ہیں یہ پیسے ؟
میاں صاحب ان سوالوں کی بازگشت کر قبر تک آپ کا پیچھا کرے گی۔ پھر میاں صاحب یہ پیسہ آپ کا وہی حشر کرے گا جو قبر بی بی کا ہورہا ہے
۔
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
ان کے خزانوں میں پانامہ سے پتا لگنے والے اثاثوں کی اہمیت بس اتنی ہی جتنی ہزار میں ایک پیسے کی ابھی بہت کچھ عیاں ہونا باقی ہے
 

shabir1

MPA (400+ posts)
13434917_1619340465048829_4293718091727762435_n.jpg


پانامہ شریف کا ایک ایک لفظ آب زر سے لکھنے کے قبل ہے ، لگتا نہیں کہ بیس تیس سال پہلے کی بات ہے ، بلکہ آج کے حالت بیان کر رہے ہیں




"لاقانونیت کا دور دورہ ہے ، چور قتل ور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، درجنوں افراط اجتماعی قتل کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں "


یہ تو لگتا ہے ماڈل ٹاؤن والوں کا قصہ بیان ہو رہا ہے


حسن نثار نے جو کہا تھا کہ موجودہ جمہوریت اور الیکشن ایک اسی قیمہ مشین ہے جس میں حرام جانور کا گوشت ڈالو تو قیمہ بھی اسی حرام جانور کا نکلے گا ، وہی قیمہ بار بار ڈالنے سے پاک نہیں ہو سکتا. یہ نواز ، زرداری ، الطاف بھی اسی طرح سو بار بھی منختب ہو جائیں ، نیتجہ وہی نکلے گا.
 
جسٹ فار سیک آف کیوریاسٹی ،،،،پانامہ لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی ،،،،آپ کیا دیکھتے ہیں ؟ ہوگا کیا ؟؟؟؟ فوجی زبردستی وزیر اعظم سے استعفیٰ لیں گے ؟ مارشل لاء لگے گا ؟ یا وزیر اعظم خود سے استعفیٰ دے گا ؟؟؟؟ تیسرے آپشن سے متعلق آپکو بتا دیتا ہوں کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوگا ،،،،ہاں ایک اور صورت بھی ہے ،،،،سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نااہل قرار دے کر فارغ کر دے ،،،،یہ آپشن تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی ،ق لیگ یوز نہیں کر رہے شاید خائف ہیں کہ کوئی ثبوت نہین؟؟؟،،،،،آپ بتائیں نا کہ وزیر اعظم اگر اپوزیشن کے سوالات کے جواب نہیں دیتا تو کیا ہوگا؟؟؟؟؟؟؟،،،،،،جہاں تک عوام کا تعلق ہے تو 1993 میں خریدے گئے لندن میں مکان ان کا مسلہ نہیں ،نہ ہی وہ اس ایشو پہ سڑکوں پہ آئیں گے ،،،،،،آپ کی رائے کا منتظر ہوں :biggthumpup:
نوازشریف اب چاہے الٹا بھی لٹک جائے تو پانامالیکس سے اس کی جان نہیں چھوٹ سکتی کیونکہ اب تک پاناما سکینڈل کے بعد سے جو بھی بھونڈی حرکات کی ہیں ان میں اپوزیشن یا عوام کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں ہے جو کہ کچھ یوں تھی کہ میاں صاحب یہ پیسے کہاں سے آئے تھے ؟ ان کو آپ نے باہر کب اور کیسے منتقل کیا ؟ ان پیسوں پر کتنا ٹیکس دیا گیا ؟ آپ نے اپنے اثاثہ جات کی تفاصیل کیوں چھپا کے رکھی ؟

 
کہاں ہیں وہ پیسے ؟ کس بنک میں ہیں پیسے ؟ کتنے ہیں وہ پیسے ؟ باہر کیسے گئے پیسے ؟ حیدری صاحب ، پیسے تو ہیں نہیں جو ہے ان کا ہی پوچھ لیں ،،،سوائے لندن کے 4 مکانوں کے پیسوں کا ذکر کہیں نہیں تھا ،پھر پیسے پیسے کیا ہو رہی ہے ؟:biggthumpup:

کہاں سے آئے یہ پیسے ؟ باہر کیسے منتقل ہوئے یہ پیسے ؟ کتنا ٹیکس کھا گئے یہ پیسے ؟ چھپا کیوں کے رکھیں ہیں یہ پیسے ؟
میاں صاحب ان سوالوں کی بازگشت کر قبر تک آپ کا پیچھا کرے گی۔ پھر میاں صاحب یہ پیسہ آپ کا وہی حشر کرے گا جو قبر بی بی کا ہورہا ہے
۔
 

Back
Top