Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
١٩٩٢ ورلڈ کپ نے پاکستان کو ایک بہترین لیڈر دیا
تحریر :- سید حیدر امام
تحریر :- سید حیدر امام

ملکہ برطانیہ کے زیر نگین ملکوں یعنی کامن ویلتھ ممالک میں بہت سے ملکوں نے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا اور بہت سے کھلاڑیوں نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ." سر "کا خطاب ایک کالے کے سوا محض گوروں تک مخصوس رہا مگر کرکٹ جس ملک کی جاگیر تھی وہ آجتک یہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز نہ حاصل کر سکے .عمران خان نے بھی کرکٹ کھیلی اور کیا خوب اور دھڑلے سے کھیلی . پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں عمران خان واحد کھلاڑی تھے جنکے نیچے کرکٹ بورڈ تھا اور اسکے نتیجے میں عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے پہلے تین ایسے سپر سٹار کھلاڑی ( انضمام ، وسیم اکرم اور وقار یونس ) چھوڑے جنہوں نے اگلے ٢٠ سال پاکستانی کرکٹ اپنے کھندھوں پر اٹھا کر رکھی
پاکستان میں کسی بھی شعبے سے ریٹائر ہونے کا رواج نہیں مگر عمران خان واحد کھلاڑی تھے جو اپنے عروج پر ریٹائر ہونا چاھتے تھے مگر شوکت خانم ہسپتال انکے پیروں کی زنجیر بن گیا . ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ میں عمران خان کے سوا صرف کرکٹ کی دنیا کے بہترین کھلاڑی سنیل گواسکر کو ہی یقین تھا کے پاکستان ١٩٩٢ کا ورلڈ کپ جیتے گا . بلاخر پاکستان ھی ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ کا فاتح بنا اور آج اس واقعہ کو ٢٥ سال ہو چکے ہیں مگر قسمت کی ستم ظریفی کے اس خوشی کو بحثیت قوم ہم نہیں منا سکتے مگر یاد تو کر سکتے ہیں
عمران خان نے جب کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنے مردانہ وجاہت اور قدرت کے بے انتہا فیاضی کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکن تھے
قدرت اگر کسی کو کسی بڑے کام کے لئےکسی کو چنتی ہے تو سے منفرد بنا دیتی ہے . کرکٹ کے کھیل میں ظاہری دکھاوا ہی محض کافی نہ تھا . عمران خان کو دوسرے کرککٹرز سے جو بات جدا کرتی تھی وہ انکی ذاتی قابلیت، قابل شناش ٹیلنٹ ہنٹر کی قدرتی صلاحیت اور لیڈرشپ تھی
١٩٩٢ کے ورلڈ کپ نے پاکستان کو ٣ بہترین کینسر ہسپتال ، ایک نمل یونیورسٹی تو دی ہی اسکے ساتھ ایک ایسا بے خوف اور نڈر سیاسی لیڈر بھی دیا جو ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ کے بعد آرام سے نہیں بیٹھا بلکے اپنی ذاتی زندگی اجاڑ کر ، اپنی ذات کو پش پشت ڈال کر ، اپنے آرام کو ذھن سے نکال کر پاکستانی عوام اور انکی نسلوں کے لئے مافیا کے سامنے سینہ سپر ہو گیا . اگر عوام شوکت خانم بنانے میں مدد نہ کرتی تو آج بھی عمران خان اسی طرح مقبول رہتے . مگر عوام نے شوکت خانم بنوا کر ، عمران خان پر اپنے اعتماد کا بوجھ ڈال دیا اور یہ ٦٢ سالہ جوان کا بچہ بھی انکے لئے ڈٹ گیا . عمران خان کے خلاف ٢٠ ارب کی میڈیا مہم چلائی جا چکی ہے . سیاست میں انے سے پہلے ہر حلقوں میں وہ مقبول تھے مگر سیاست میں انے کے بعد اس کو مخلتف ناموں سے پکارا گیا ، اسکے اعصاب کو طرح طرح کے طریقوں سے شیل کیا گیا. اسکے صبر کو آزمایا گیا اور آج تک آزمایا جا رہا ہے . عمران خان کے ہاتھ صاف تھے لھذا سیاسی مخالف صرف مخلتف ناموں سے ہی پکار سکتے تھے اور کچھ نہیں کر سکتے تھے ، لھذا انکے ساتھیوں پر بہت طریقوں سے رقیق حملے کے گئے مگر وہ عمران خان جیسے اہنی اعصاب کے مالک کھلاڑی کے عزم کو نہ تور ڑ سکے . عمران خان نہ صرف پاکستان کے مافیا کے خلاف کھڑا ہے ہلکے انٹرنیشنل مافیا کی راتوں کی نیند بھی حرام کر چکا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ ١٩٩٢ نے پاکستان کو نہ صرف ایک عالمی اعزاز دیا بلکے ایک بہترین ساکھ کا لیڈر بھی دیا . اسی ساکھ کی بنیاد پر عمران خان اپنے ہی ملک میں ملک دشمنوں سے بھڑ پڑا ہے اور اعصاب اور صبر کی اس لڑائی میں پاکستان قوم بھی اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے
[FONT=&]عمران خان کی سیاسی دور اندیشی اور ویژن کا اندازہ اپ یہاں سے لگائیں کے نواز شریف اور مشرف انہیں لینا چاھتے تھے اور عمران خان با آسانی منسٹر بن سکتے تھے . ہمارے پاس ٹنڈولکر اور دوسرے فلمی ستاروں کی انگنت مثالیں ہیں جنہوں نے چلتی پارٹیاں جوائن کی اور سسٹم کا حصہ بنے مگر عمران خان نے اپنا سیاسی سفر بلکل زیرو سے سٹارٹ کیا اور بہت عرصہ تگ دو میں لگائی . شروع میں عوام انھیں نوٹ تو دینے پر راضی تھی مگر ووٹ نہیں . عمران خان اپنے دھن میں مگن رھے اور بلاخر ٢٠١٣ کے عدالتی الیکشن میں اپنی پارٹی کو ایک قومی پارٹی کے طور پر دنیا میں روشناش کروایا اور ملک کے تمام صوبوںمیں سب سے زیادہ ووٹ لئے .............مگر پانامہ چوروں نے انکے مینڈیٹ کو چوری کر لیا
[/FONT]
جسطرح عمران خان نے اپنے دور میں پاکستان کو سپر سٹار دے تھے جنہوں نے پاکستانی کرکٹ کو اگلے ٢٠ سال چلائی تھی اسی طرح ٢٠١٣ کے الیکشن میں عمران خان پر خیبر پختونخوا کی عوام نے اعتماد کیا اور عمران خان نے خیبر پختونخوا کی عوام کو لیڈرشپ اور ادارے دے کر باقی صوبوں سے ٣٠ سال اگے لا کھڑا کیا ہے . اگر الله نے چاہا تو عمران خان پاکستان میں سے پاکستان اور پاکستانیوں کو بہترین لیڈرشپ ہر شعبے میں دیں گے جو پاکستان کو اپنے منزل مقصود تک لے کر جائیں گے . انشاللہ
- Featured Thumbs
- https://s3.postimg.org/rdh5p3ycj/image.png
Last edited: