١١ مئی نیا پاکستان انشااﷲ إ

NationofPak

Citizen


[FONT=&amp]١١مئ کو اپنا ووٹ ضرور دیں صرف اور صرف اس پارٹی اور امیدوار کو ووٹ دیں جو حقیقت میں پاکستان اور پاکستانی قوم کی بہتری لانے کا ضامن بنے نہ کہ ان پاکستان کے لٹیروں کو جو صرف پاکستان کو ابتک لوٹتے ہی رہے ہیں۔ میں پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہونکہ یہ الیکشن بلکل بھی شفاف نہیں ہورہے ہیں جسکا پروف یہ ہے کہ سواے پرویز مشرف کے ہر لٹیرا،کرپٹ سیاستدان الیکشن میں حصہ لے رہا ہے۔[/FONT]

[FONT=&amp]کیا آپکا ووٹ ان لوگوں کا ہوگا جنہوں نے کوئی موقعہ پاکستان اور پاکستانی قوم کو لوٹنے کا نہیں چھوڑا یا پھر اس انسان اور اسکی پارٹی کے امیدواروں کو دینگے جو چودہ فٹ کی بلندی سے گرکر نیم بیہوشی میں صرف کلمہ طیبہ کا ورد کرتا رہا اور پھر بیس اسٹیچیز اور فریکچر کی تکلیفوں کے باوجود اپنی قوم کو نیا پاکستان کی امید دیتا رہا اسکے دل سے کہی وہ باتیں جسکی سچائی کی صاف گواہی اسکے خود کی باڈی لینگویج دے رہی تھی۔[/FONT]

[FONT=&amp]اﷲ بار بار ایسا موقع ہمیں نہیں دیگا اٹھو جاگو اور ١١ مئی کو بلے کو ووٹ دو کیونکہ صدیوں میں ایک بار اﷲ نے ہمیں ایک ایسا لیڈر دیا ہے جو اپنے لیے نہیں اور نہ ہی اپنے خاندان یا برادری کے لیے سوچتا ہے بلکہ اسکی صرف اور صرف یہ خواہش امید اور دلی تمنا ہے کہ وہ پاکستان کو وہ عزت دلواسکے ایسا ملک جہاں امیر اور غریب بچے ایک نظام تعلیم کے زریعے علم حاصل کریں۔ عمران کی باتوں میں سچائی ہے ہمیں اس بار اسکو بھاری طور پر کامیاب کروانا ہی ہو گا اسکے لیے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے۔[/FONT]

[FONT=&amp]ایک بات سے تو سب اتفاق کرینگے کہ لٹیروں اور کرپٹ سیاستدان کبھی بھی نہ ہی خود اور نہ ہی کسی اور کو ملک کو لوٹنے اور کرپشن سے روک سکتے ہیں یہ کام صرف اور صرف وہ انسان کرسکتا ہے جسنے خود یہ کچھ نہ کیا ہو اور اس وقت عمران کے سوا کوئی ایک لیڈر بھی پاکستان میں نہیں ہے تو پھر دیر کس بات کی چلو اٹھو برادری رشتہ داری وڈیروں چوہدریوں گیلانیوں شریفوں کو پیچھے چھوڑو اور صرف پاکستان اور پاکستانیوں کی بھلائی کا سوچتے ہوئے ایک نیا پاکستان قائداعظم کا پاکستان بنانے کا سوچتے ہوے الیکشن بوتھ کی طرف رخ کرو اور عمران کی تحریک انصاف کے امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کروائو اور جیسا خود عمران نے اپنی کمپئن کی آخری تقریر میں پاکستانی عوام سے کہا ہے کہ میں مانتا ہونکہ مجھسے امیدواروں کے سلیکشن میں کچھ غلطیاں ہوی ہیں لیکن وہ امیدوار اگر الیکشن کے بعد پارٹی کے نظریے کے مطابق نہ رہے تو میں انہیں نکالنے میں زرا بھی دیر نہیں کرونگا۔[/FONT]

[FONT=&amp]آخر میں اپنے دل کی گہرایوں سے پوری سچائی کے ساتھ پاکستان میں ہر پاکستانی سے جنکو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور اگر اس کالم کو پڑھنے والے شائد یہ سمجھ رہے ہونکے میں عمران یا تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا اسلیے کہہ رہا ہونکہ میرا کسی طور پر عمران یا پارٹی سے کوئی تعلق ہو گا تو میں یہ بتاتا چلوں کہ میرا کبھی بھی کسی سیاسی جماعت سے کوی تعلق نہیں رہا ہے اور نہ ہی میں بائی پروفیشن جرنلسٹ یا لکھنے والا ہوں میں بھی ان سارے پاکستانیوں کی طرح کا ایک پاکستانی ہو ں جو اپنے ملک پاکستان کو ہمیشہ خوشحال دیکھنے کا خواہش مند ہے ۔ جہاں انصاف میں امیری غریبی کا فرق نہ ہو جہاں تعلیم کا نظام ایک ہو جہاں پر صدر وزیراعظم اور وزیروں کے پیچھے سیکیوریٹی اور گاڑیوں کی ایک لمبی قطار روڈوں پر عام لوگوں کے لیے تکلیف کا سبب نہ بنیں جنکو عوام اپنے ملک کی خدمت کے لیے ان ایوانوں میں لیکر آیں وہ حقیقت میں عملی طور پر اپنے آپکو قوم کا خادم بنایں نہ کہ اپنے آپکو بادشاہ اور امیر المومنین ماننے اور منوانے پر لگ جایں اور اپنی اور اپنی فیملی کے لیے قوم کی حفاظت پر مامور پولیس اور دوسرے سیکیوریٹی کے اداروں کے ہزاروں کی تعداد میں جوانوں کو اپنی حفاظت کے لیے مامور کریں جو ہم آجتک پاکستان میںدیکھتے چلے آرہے ہیں۔ اپنے اپنے دل پر ہاتھہ رکھکر پاکستان کے اسوقت کے سارے لیڈروں کو دیکھتے ہوے بتایں کہ عمران کے سوا کوئی ایک لیڈر بھی پاکستان کا ہے جو عوام کے ہجوم میں بغیر کسی سیکیوریٹی کے موجود ہو کوئی ایک لیڈر مجھے بتادیں جو اتنا بہادر اتنا نڈر ہو کہ ہر کوئی اسکے پیچھے پڑا ہوتا ہے کہ عمران تمکو سیکیوریٹی تھریٹس ہیں اور وہ سبکو ہنستے ہوے صرف یہ کہتا ہے کہ اﷲ نے موت کا دن مقرر کردیا ہے جب اور جس طور آنی ہے وہ آئے گی اور وہ اٹل ہے تو میں پھر اپنے لوگوں کو اپنے سے کیسے دور کر سکتا ہوں اور ہمیں اپنا ایسا ہی نڈر لیڈر چاہیے ہے جو غیر ممالک کے لیڈروں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے جو اپنے لوگوں میں جاتے ہوے ڈرتا نہ ہو۔[/FONT]

[FONT=&amp]اﷲ نے ہم پاکستانیوں کو ایک موقعہ دیا ہے ایک ایسا نڈر اور دلیر لیڈر جو ہمیں حقیقت میں لٹیروں کرپشن کرنے والوں سے نجات دلواسکتا ہے پاکستان کو خوشحالی کے راسطے پر چلانے کا ضامن بنسکتا ہے اسکو خدا کے لیے اس الیکشن میں کامیاب کروادو کیونکہ کامیابی اسکی نہیں پاکستان کے ہر فرد کی کامیابی ہوگی خدارا ذات پات برادری لسانیات سے باہر آکر اپنے کو پنجابی پٹھان بلوچ سندھی مہاجر کے تفرقے سے آزاد کر کے صرف اور صرف پاکستانی کہلوانے پر فخر کرنا ہے تو عمران کو اس الیکشن میں سمپل میجوریٹی دلوانا ہی ہوگی ۔[/FONT]

[FONT=&amp]پاکستان کے بزرگوں مائوں بہنوں اور خاص طور پر نوجوانوں ١١ مئی کو خود بھی عمران کے بلے کو ووٹ دیں اور ہر کسی کو اسے ووٹ دینے کے لیے قائل کریں کیونکہ اگر اب نہیں تو پھر کبھی نہیں۔[/FONT]
[FONT=&amp]اﷲ پاکستان کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔[/FONT][FONT=&amp]
[/FONT]
[FONT=&amp] ق۔عزیز
[/FONT]



 

Aziz Sohail

Councller (250+ posts)
INSHALLAH NAYA PAKISTAN but for this we all have to come out of home and vote vote and vote
we need voting turnout of over 55% so please do not sit home come out in big big numbers and vote for NAYA PAKISTAN vote for PTI
and INSHLLAH we will have NAYA PAKISTAN on 12th of MAY

GO PTI GO GO KHAN GO
 

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
images



PTI is officially ditching Kashmir, open ur eyes, see the Zionists at work, people who have placed Kashmir issue on the back burner are not loyal to Pakistan. Dicth those people if u are a true patriotic Pakistani.
 

K . Z

MPA (400+ posts)
سوچنے کی بات یہ ہے کہ انسان کو اگر کوئی غرض ہو، کوئی لالچ ہو تو وہ کیا ہو سکتی ہے ؟

دولت
الله تعالیٰ نے عمران خان کو بے حساب پیسا ہے اور مزید بنانے کے بے پناہ مواقع بھی دے ہیں - وسیم اکرم ، وقار یونس اور رمیز راجہ کی مثالیں آپ لوگوں کے سامنے ہیں جو صرف کمینٹری کرتے ہیں جب کہ عمران خان یونیورسٹی چلا سکتے ہیں ، کتاب لکھ سکتے ہیں ، لیکچرز دے سکتے ہیں (مشرّف کی طرح ، بلکہ اس سے اچھے)

اقتدار کی طاقت
اگر مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو اتنی دیر کا انتظار کیوں ؟ ہر انسان کو جلدی ہوتی ہے اسی طرح عمران خان کو بھی چاہیے تھا کہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہتے کچھ نہ کچھ ملتا ہی رہتا (متحدہ ، فضل الرحمان کی طرح ) کیوں کہ 16 سال کی محنت کے باوجود کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا (اکتوبر 2011 سے پہلے تک )

شہرت
میرے خیال میں عمران خان کا شمار ان چند پاکستانیوں میں ہوتا ہے جن کو پوری دنیا جانتی ہے-

غیر ملکی ایجنڈا
کچھ مذہبی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان کسی غیر ملکی ایجنڈا پہ کام کر رہے ہیں - میرا خیال ہے اگر کوئی ایسی بات ہوتی تو عمران خان کو اتنا انتظار نہ کرنا پڑتا-

انسان بہت زیادہ بھی سوچے تو اپنے لئے ، اپنے بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کا سوچ سکتا ہے ، سیاست ایک کاروبار ہے اور عمران خان اس کاروبار کو اپنے بچوں کے لئے بنا رہے ہوتے اگر وہ یہ نہ کہتے کہ کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ پارٹی کا چیئرمین نہیں بن سکتا - لوگ تو سیاست میں آ کر مزید شادیاں کرتے ہیں کیوں کہ دولت اتنی اکٹھی ہو جاتی ہے کہ ایک بیوی پہ ٹھیک سے خرچ بھی نہیں ہو پاتی اور ایک یہ عمران خان کہ اکلوتی بیوی کو بھی اپنے ملک کے لئے اپنے ہم وطنوں کے لئے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لئے چھوڑ دیا اپنے بچوں سے دور ہیں تو پاکستان کے لئے پاکستانیوں کے لئے -

عمران خان ایک شخص نہیں ہےایک نظریہ ہے ، اور اگر کوئی بھی پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کسی اور کو ووٹ دینا ہے تو آنے والی مشکلات اور مصیبتوں کی تمام تر ذمہ داری انہی پر ہو گی - اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ اس کشتی میں اپنے حصے کا سوراخ کریں گے تو اسکا نقصان سب کو ہو گا ، آپ کی آنے والی نسلوں کو بھی -

یا الله ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے ، درگزر فرما دے ، ہمارے اعمال اچھے نہیں ہیں لیکن تو ہم پہ اپنی خاص رحمت فرما دے اور ہمیں دیانتدار ، مخلص ، با ہمّت ، بے لوث اور انصاف پسند حکمران عطا فرما دے !! آمین !!