
قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وکٹ کیپر ذولقرنین حیدر بھارتی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر پاکستانی ٹیم کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں، قومی ٹیم کو کوسنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وکٹ کیپر ذولقرنین حیدر نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتےہوئے پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ نے جو اتنی نمازیں پڑھیں تھی تو پھر آپ نے ملک کو فائنل کیوں نہیں جتوایا؟
https://twitter.com/x/status/1592200143285420034
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پلیئرز کو اپنے لیے نمازیں پڑھنی ہوتی ہیں، دکھانے کیلئے نہیں، انگلینڈ کے دو مسلمان کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا، معین علی اور عادل راشد تصویروں میں آنےکیلئے نمازیں نہیں پڑھتے بلکہ وہ آپ سے اچھےمسلمان ہیں۔
سابق قومی کرکٹر ذولقرنین حیدر نے کہا کہ زمبابوے سے ہارنے کے بعد بھی آگے بڑھنے کا چانس ملنے پر قومی ٹیم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے تھا کہ وہ جیسے تیسے فائنل میں پہنچ گئے۔
ذوالقرنین حیدر کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے سخت ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ذولقرنین حیدر کو شرم آنی چاہیے، آپ ایک قابل نفرت انسان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1592475656876871680 https://twitter.com/x/status/1592541696566648832 https://twitter.com/x/status/1592405365664010240 https://twitter.com/x/status/1592247295189618688
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zuli1i1.jpg