ویڈیو:آرمی چیف کی طلباء سے بات چیت ، ’پاکستانیت‘ اپنانے پر زور

GettyImages-1535615626_crpd.png


چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طلباء سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں 'پاکستانیت' کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔


آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام، خاص طور پر نوجوانوں کا پاک فوج سے گہرا اور مضبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں، جو فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ کوششیں آئندہ بھی ناکام رہیں گی، انشاءاللہ۔



جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، ثقافت اور روایات پر فخر ہے، اور پاکستان کے آئین کا آغاز "اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ" (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر کبھی بھی اپنی فرسودہ سوچ کو ملک پر مسلط نہیں کرنے پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگ دہشت گردوں کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔


آرمی چیف نے نوجوان طلباء سے کہا کہ وہ 'پاکستانیت' کو اپنا کر اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں اور ایسی مہارتیں حاصل کریں جو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کے نمائندہ گروپ سے خطاب کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کہا کہ وہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کی کوشش کریں اور ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں۔


انہوں نے پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات، خاص طور پر سرحد پار دہشت گردی کے خطرات پر بھی اپنی بات رکھی۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور تعمیری خیالات کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔


جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں کردار کو اجاگر کیا اور دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ دنیا کا پہلا آرمی چیف ہے جسے اپنے پروفیشنل فوجی کام سے کوئی غرض نہیں . غرض ہے تو صرف ملکی زمینیں ہتھیا کر کھیتی باڑی کرنے، روز طلبا سے خطاب کرنے اور ملک کی سب سے زیادہ ہردلعزیز اور سب بڑی سیاسی پارٹی کو ڈسمینٹل کرنے سے ہے . وہ کور کمانڈر بھی کووگوو بن کر بیٹھے تماشہ دیکھ رہے ہیں اور ان میں اتنی ہمت نہیں کہ اس سے پوچھیں کہ یہ تو کیا کر رہا ہے؟؟؟
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
for the first time we are seeing an army chief who is actually sincere in cleaning our country of fitna khawrji and their friends ale imran

keep it up coas
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

حرامی جرنیل تو ریٹائیر ہوتے ہی خود باہر بھاگ جاتے ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟
 

Back
Top