بر طانوی ویمن کرکٹر نے مینز ٹیم میں جگہ بناتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔
20 سالہ شلوئے وال ورک نے والشا کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے 11 اوورز میں 4 پلیئرزکو
پویلین کی راہ دکھائی، ان کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرنے والے بیٹسمینوں کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے ہاتھوں آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگا، شلوئے نے کہا کہ جب گیند ہاتھوں میں تھامی تو سب کے چہروں پر عجیب سی مسکراہٹ تھی، مقابل بیٹسمین مجھے یا تو زوردار ہٹ لگانے کی کوشش یا پھر دفاعی انداز اختیار کرتے، ان میں سے کوئی بھی ایک خاتون کی بولنگ پر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میری مینز ٹیم میں شمولیت 125 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ کوچ ڈیرن فوئے نے کہا کہ شلوئے ایک اچھی بولر اور فیلڈر ہے، خوشی ہے کہ میں نے اسے ایک منفرد موقع فراہم کیا، وہ مستقبل میں مزید مقابلوں میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔
http://www.express.pk/story/162857/