Amal
Chief Minister (5k+ posts)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

یہ پیارے پیارے دلنشیں اور اثر آفرین کلمات دعا ئیہ جملے ہیں۔ کریم وبندہ پرور اور ذرہ نواز مولا تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں کو خود سکھاتا ہے کہ مجھ سے یہ مانگا کرو اور یوں مانگا کرو ۔ میرے در رحمت پر دستک دینے کا یہ طریقہ ہے اور جب کریم اور بہت کریم ، سخی اور نہایت سختی گدائے بےنوا کو کہے کہ آمجھ سے مانگ تو جب وہ گدائے بےنوا اخلاص ونیاز اور سوزو گداز سے عرض کرے گا تو ضرور وہ عرض قبول ہوگی۔ اس دعا میں جسمانی وروحانی ، انفرادی اور اجتماعی ، دینی ودنیاوی ہر قسم کی سعادتوں ، نعمتوں اور سرفرازیوں کے لئے التجا ہے اسی لئے تو حضور نبی کریم رؤف ورحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا :۔
اوتیت ھذہ الایات من اخر سورۃ البقرۃ من کنز تحت العرش لم یؤتہن نبی قبلی ۔
سورۃ بقرہ کی یہ آیتیں مجھے عرش عظیم کے نیچے جو (رحمتوں اور برکتوں کا ربانی ) خزانہ ہے اس سے عطا فرمائی گئی ہیں۔ اور یہ وہ انعام عظیم ہے جو اور کسی نبی کو نہیں دیا گیا۔