وہاڑی،چلتی بس میں بس ہوسٹس،اسلام آبادکےایف 9پارک میں لڑکی سےاجتماعی زیادتی

11rapesbvehari.jpg


وہاڑی میں چلتی بس میں بس ہوسٹس کو جبکہ لاہور کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق میلسی سے وہاڑی آتے ہوئے چلتی بس میں گارڈ نےاس وقت اسلحہ کے زور پر 18 سالہ بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جب بس کے تمام مسافر اتر گئے تھےاوربس میں ہوسٹس اکیلی تھی، گارڈ نے زیادتی سے قبل بس کو اندر سے لاک کرلیا تھا۔


پولیس کے مطابق ملزم شیراز واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم اسے اور بس کے ڈرائیور کو ملزم کی معاونت کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ایف 9 پار میں خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان نے بھی اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی واک کرنے کیلئے دوست کے ساتھ پارک گئی، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دونوں کو روکااور لڑکی کو ایک طرف لے گئے،لڑکی کیجانب سے شور مچانے پر اسے تھپڑ مارے، درختوں کے پیچھے لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزما ن نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئےبیان کے مطابق اس کے ساتھ 2 افراد نے زیادتی کی ، بعد میں کپڑے دور پھینک دیئے تاکہ وہ اٹھا کر موقع سے بھاگ نا سکے، ملزمان نے شام کے وقت پارک آنے سے گریز کرنے کا بھی کہا۔

پولیس نےلڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے، پارک میں لگے سی سی ٹی وی اور پارک عملے کو شامل تفتیش کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Another plus point for Islamic Republic of Pakistan.Where are TLP jahils who keep threatening other countries?.Why have they buried their heads in the sand?.Millions of rapes take place in Pakistan but they are not reported.TLP and other mullahs should worry about the moral decline in Pakistan instead of demagoguery.