وھیل نے سمندر میں گرجانے والا اسمارٹ فون مالک کو واپس کردیا

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
ناروے: چند روز قبل ناروے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کا فون سمندر میں گرگیا تو ایک بیلوگا وھیل کچھ دیر میں اسے منہ میں دباکر خاتون کو واپس کرنے آئی۔


ناروے کےعلاقے ہیمرفیسٹ میں ایک خاتون اینا مانسیکا اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر کے کنارے موجود تھیں تاکہ وہاں موجود وھیل کا نظارہ کرسکیں ۔ اتنے میں انہیں ایک بیلوگا وھیل دکھائی دی لیکن اسی دوران ان کی جیب میں رکھا اسمارٹ فون پانی میں گرگیا۔

’مجھے جیسے ہی وھیل دکھائی دی میں نیچے بیٹھ کر جھک کر اسے دیکھنے لگی اور میں اسے پیار سے تھپکنا چاہتی تھی۔ لیکن اتنے میں میری جیکٹ کی اوپری جیب میں رکھا فون باہرنکل کرسیدھا پانی میں گرگیا۔ میں یہ سمجھتی رہی کہ اب یہ چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد وہی وھیل فون منہ میں دبائے سطح تک آئی اور مجھے واپس کردیا،‘ مانیسکا نے کہا۔

تاہم خاتون نے اس فون کو کچے چاولوں کے برتن میں دبا کر اس کا پانی خشک کرنا چاہا لیکن وہ سمندر کے پانی کی وجہ سے ٹھیک نہیں ہوسکا اور اب خراب ہوچکا ہے۔

بعض ماہرین نے اس ویڈیو اور تصاویر کی سچائی پراعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وھیل اتنی جلدی مانوس نہیں ہوتیں لیکن بیلوگا ماہرین کہتے ہیں کہ اگر ان وھیلوں کے ٹھوڑی کے نیچے والے حصے کو سہلایا جائے تو یہ جلد دوست بن جاتی
ہیں۔ تاہم یہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے۔

https://www.express.pk/story/1663358
 
Last edited by a moderator: